
پی ٹی آئی نے جن سے ادھار لیا تھا وہ واپس لے رہے ہیں ،میاں افتخار حسین
جمعہ 26 مئی 2023 20:10
(جاری ہے)
میاں افتخار نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے اندر انتخابی عمل جمہوریت کو مستحکم کرتا ہے لیکن سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے فروغ اور عمل کا فقدان ہے اسی لئے جماعتیں اپنی پارٹی میں انتخابی عمل کو یقینی نہیں بناتی لیکن عوامی نیشنل پارٹی کے چار سال بعد پارٹی کے انٹرالیکشن ہوتے ہیں اس لئے ہم اپنی جماعت میں اس جمہوری عمل کو یقینی بناتے ہے تاکہ ملک میں جمہوریت کی فکر اور جمہوری انداز میں الیکشن کو یقینی بنایا جائے پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق جماعت کے الیکشن کیلئے مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن بنائے گئے ہے بلوچستان میں بھی اس حوالہ سے الیکشن کمیشن بنادیا ہے جو پارٹی کی ممبر شپ اور تنظیم سازی کے بعد یونٹوں اس صوبے کے الیکشن کرائے جائیں گے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد جنوری 2024میں پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت منتخب ہوگی جو چار سال اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔
انہوںنے کہاکہ ہرنائی میں گذشتہ روز ہونے والا بم دھماکہ افسوسناک ہے بارودی سرنگیں جہاں بھی بچھائی گئی ہیں ان کو صاف کیا جائے جو بھی بارودی سرنگ بچھاتے ہیںوہ قومی مجرم ہیں ہرنائی بم دھماکے کے ملزمان گرفتار کئے جائیں تا کہ لوگوں کی جانو ں سے کھیلنے والوں کا محاسبہ ہوسکے اس وقت ملک بحرانوں کا شکارہے سیاسی درجہ حرارت کو قابو کرنے کیلے ہماری جماعت نے آل پارٹیز کانفرس بلائی تھی جس میں تحریک انصاف نے شرکت کی حامی بھرنے کے بعد شرکت نہیں کی حالانکہ تمام سیاسی جماعتوں نے اس میں شرکت کی تھی اور ہماری کوشش تھی کہ تمام جماعتیں مل کر ملک کو سیاسی معاشی اور امن وامان سمیت دیگر بحرانوں سے نکالنے کیلئے ایک ایجنڈے پر اکٹھی ہوں لیکن ایسا نہ ہو ا کیونکہ تحریک انصاف سب کچھ کرنے کے بعد نزع کی حالت میں ہے اور ایسی حالت میں قبولیت نہیں ہوتی پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں امن سیاسی عدالتی اور معاشی بحرانوں کے حل کے لئے تجاویز تھیں ایک مخصوص سازش کے تحت پشتون او بلوچ بیلٹ کو بدامنی کا نشانہ بنایا گیا بلوچستان دہشتگردی سے زیادہ متاثر ہے ہماری پارٹی کو دہشتگری کا نشانہ بنایا گیا جب سب دہشتگردوں سے ڈر رہے تھے باچاخان کے پیرو کار ان کے سامنے ڈٹے ہوئے تھے اے پی ایس واقعے کے بعد20نکاتی نیشنل ایکشن پلان بنا بدقسمتی سے نیشنل ایکشن پلان کے ایجنڈے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا بدامنی پیدا کرنے والوں کا محاسبہ کیوں نہیں ہوسکا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہوناایک سوالیہ نشان ہے ٹارگٹڈ آپریشن میں جن لوگوں کے نقصانات ہوئے اعلان کے باوجود ان کا ازالہ نہیں ہوا افغانستان میں نئی حکومت سے معاہدے کرکے 40 ہزار تربیت یافتہ دہشتگرد پاکستان لائے گئے ان سے جنرل فیض حمید کو معاہدہ کرنے کااختیار کس نے دیا تھا امن متاثر ہوا پی ٹی آئی دہشتگردی کی حامی رہی ہے عمران خان سو فیصد دھاندلی سے اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے اقتدار میںآئے تھے عمران پراجیکٹ سہولت کاروں کے ذریعے مسلط کیا گیا ہماری پارٹی نے عمران پراجیکٹ کو مسترد کرکے نئے ایکشن کا مطالبہ کیا تھا اپوزیشن نے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو فارغ کیا تو عمران نے سمجھا کہ وہ وزیر اعظم نہیں تو کوئی نہیں ہوسکتا عمران خان نے استعفوں کا ڈرامہ رچا کراپنی مرضی کا دوبارہ انتخاب چاہا اورعمران خان نے دو اسمبلیاں ختم کرکے ملک میں بحران کی ذمہ داری اپنے لانے والوں پر ڈال دی ہے امریکہ پر الزام تراشی کرکے یہ ملبہ بھی جنرل باجوہ پر ڈال دیا سیاسی بحران میں عدلیہ کو لایا گیا اور چیف جسٹس نے عمران کی محبت میں متنازعہ فیصلے کئے اور عدلیہ دو حصوں میں بٹ گئی عمران خان نے جو جرم نہیں کیا اس سے بھی چیف جسٹس نے عمران خان کو بری الزمہ قرار دیتے ہوئے ضمانت دی معاشی بحران کے باعث آئی ایم ایف معاہدہ نہیں کررہا لاڈلاے نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا تھا اس کو توڑا تمام سیاسی جماعتیں معاشی بحران کے خاتمے کیلے متحد ہوجائیں کیونکہ اس وقت امریکہ یہاں معاشی بحران کا حل نہیں چاہتا سی پیک کا پھر فعال ہونا امریکہ کو قبول نہیں چین نے ایران سعودی معاہدہ کرکے مثال قائم کی ہے امریکہ کا نمائندہ لاڈلے عمران خان کے لئے بول رہا ہے عمران کو ریڈ لائن کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا9مئی کو عمران پراجیکٹ لانے والوں کا چہرہ بے نقاب ہوا قومی اثاثہ جات راکھ کا ڈھیر بنادئیے گئے کوئٹہ لاہور کورکمانڈر ہاوس اور جی ایچ کیو پر حملے کئے گئے شہدائ کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھراؤ کیا گیا تحریک انصاف کی بغاوت ناکام ہوئی توانکی قوت کا شیرازہ بکھر چکا ہے عمران سیاسی بندہ نہ تھا صدارتی نظام لانے کی کوشس تھی جس میں ناکامی ہوئی ان کاکہنا تھا کہ ملک میں فوجی عدالت پہلے سے موجود ہیں جہاں پر آرمی ایکٹ کے تحت کیسز چلیں گے جبکہ سویلین کے کیس سول کورٹ میں چلیں گے اور فوجی اثاثوں کے کیس فوجی عدالتوں میں چلیں گے ان کا کہنا تھا کہ چالیس سال تک اے این پی کو ٹارگٹ کیا گیا ہماری جماعت کسی سے خوف زدہ نہیں کیونکہ اے این پی کو عوامی حمایت قیام پاکستان کے قبل سے حاصل ہے تحریک انصاف اپنی باری پر اب برداشت کریں جن سے پی ٹی آئی نے ادھار لیا تھا وہ واپس لے رہے ہیں سیاسی لوگ ہیں کسی پر پابندی کے حق میں نہیں پی ٹی آئی کو اپنی موت آپ مرنے دیا جائے پاکستان میں جموریت پختہ نہیں ہوئی اس میں وقت لگے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر صاف اور شفاف طریقے سے عمل میں لائے جائے عدلیہ اور پارلیمنٹ آئین کی بالادستی ہوں تمام اسٹیک ہولڈر مل کر ملک کو معاشی آئینی امن و امان اور عدالتی بحران سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ہمارے ملک میں جمہوریت اتنی مضبوط نہیں ہوئی اس میں وقت لگے گا بحرانوں پر قابو پا کر ملک اور قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالا جاسکتا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.