
ٹ* دکی شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی اغوا اور قتل کی وارداتیں عام
ؒدن دہاڑے مسلح ڈکیت شہر میں دکانوں میں گھس کر دکاندروں کو لوٹ لیتے ہیں،آل پارٹیز انجمن تاجران اور ہوٹل ایسوسی ایشن
اتوار 25 جون 2023 19:00
(جاری ہے)
دن دہاڑے مسلح ڈکیت شہر میں دکانوں میں گھس کر دکاندروں کو لوٹ لیتے ہیں۔گزشتہ چند دنوں میں تین حماموں ،یوفون ،فرنچائز اور دیگر دکانداروں کو ڈاکووں نے دن دہاڑے یرغمال بناکر لوٹ لئے۔نصیب آباد کے علاقے سے محمد حسین کا سات سالہ بچہ وقار کے اغوا کا 14 دن گزرنے کے باجود تاحال پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کررہی۔
انہوں نے کہا کہ ٹی جے پی کے سابق صدر محمد افضل مری اور پی کے میپ کے سیکرٹری وزیر خان ناصر کے 17 سالہ بچے ظہیر خان کے قاتل تاحال معلوم نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔ڈاکووں نے کلی مرزا خان ناصر کلی اکبر خان ناصر کلی انار ناصر کلی نصیب آباد اور دیگر علاقوں میں گھروں میں گھس کر نقب زنی کے ذریعے لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لوٹے ہیں۔رباط اور کلی جنگل میں ٹرانسفروں کا چوری ہونا روز کا معمول ہے۔شہر اور سلیزئی کراس سمیت دیگر علاقوں میں دن دہاڑے شہریوں سے نقدی موٹرسایکل اور موبائل چھین لئے جاتے ہیں۔دکی سے پولیس نے کراچی بنادیا ہے۔ایس پی دکی کو ساز باز اور کرپشن سے فرصت نہیں ملتی۔جسکی وجہ سے آئے روز دن دہاڑے درجنوں وارداتیں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ڈاکووں اور چوروں کی گرفتاری تو دور ان واقعات کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی جاتی۔نصیب آباد سے اغوا ہونے والے سات سالہ بچے کی ایف آئی آر 14 دن گزرنے کے باجود تاحال نہیں کاٹی جارہی۔انکے والدین پولیس تھانے اور ایس پی کے دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکے ہیں۔ایف آئی آر کے بجائے والدین پر پولیس الٹا دبا ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دو دن تک اغوا ہونے والے بچے کی ایف آئی آر اور ڈکیتی میں ملوث ڈاکووں اور چوروں کو گرفتار نہ کیا گیا تو آل پارٹیز پولیس تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنا دیگی اور اس سلسلے میں مرحلہ وار شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دیکر سخت احتجاج کرینگے۔انہوں نے ڈی آئی جی پولیس اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت خور ایس کو دکی سے فوری طور پر ٹرانسفر کرکے انکوائری کی جائیمزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا عدلیہ کی مکمل سولرائزیشن کا فیصلہ
-
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے، رکن اسمبلی سید نوید قمر
-
بلاول بھٹو زرداری کا فوزیہ وہاب مرحومہ کو ان کی برسی پر خراج عقیدت
-
بجٹ میں زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں، سینیٹر فیصل واوڈا
-
سندھ حکومت کی جانب سےعوام کیلئے سولر پینل کی فراہمی اور سولرائیزیشن کا عمل جاری ہے، سید ناصر شاہ
-
پنجاب حکومت کا بجٹ میں 40ارب لاگت سے راشن کارڈ کا اعلان
-
سولر پینل سکیم کے تسلسل کے لئے آئندہ مالی سال میں4 ارب کا بجٹ مختص
-
پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں سمارٹ سیف سٹیز سی ایم تحصیل پراجیکٹ کا اعلان
-
اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
سولر کی درآمد پر 18 فیصد ڈیوٹی کو تسلیم نہیں کریں گے،قادر پٹیل
-
نفیسہ شاہ کا سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین
-
دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی، شیری رحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.