Live Updates

21 اکتوبر کو عوام اپنے قائد میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے، حمزہ شہباز

جمعہ 22 ستمبر 2023 23:08

21 اکتوبر کو عوام اپنے قائد میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں ..
ملتان /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ21 اکتوبر کو عوام اپنے قائد میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے، مسلم لیگ (ن )اقتدار میں اکے خوشحالی کا دور واپس لائے گی، ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان اور اس کے ساتھی ہیں ،معاشی تباہی پھیلانے انکا احتساب ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے و مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید سے لاہور میں اپنی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی کا جو طوفان برپا ہے اس کی مکمل ذمہ داری عمران خان اور اس کے ساتھیوں پر عائد ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہ حکومت سے جاتے جاتے معاشی بارودی سرنگیں کھود کر گئے۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کو بچایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور ساتھی ملک کو ڈیفالٹ ہوتا دیکھنا چاہتے تھے مگر ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس ائیں گے اور چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر ملک کو معاشی مضبوط بنانے کے ساتھ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ سستی بجلی پیدا کر کے عوام کو فراہم کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ 21 اکتوبر کو عوام اپنے قائد نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا کہ ملتان سے 21 اکتوبر کو ایک بڑا قافلہ لے کر ہم لاہور اپنے قائد میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے پہنچیں گے۔ ملتان ہمیشہ مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر شیخ طارق رشید نے حمزہ شہباز کو ملتان کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی ملتان اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات