
گ*لاہور گورنرہائوس کے بعد کوئٹہ گورنرہائوس کے باہر دھرنے کا آغاز ہوگا،سراج الحق
جمعہ 22 ستمبر 2023 23:40
(جاری ہے)
ملک میں لاکھوں میگاواٹ سستی بجلی پیدا کرنے کے وسائل موجود ، سابقہ حکومتوں نے ملک و قوم دشمنی کا ثبوت دیا اور درآمدی فیول کے کارخانے لگوائے گئے، کمیشن اور کرپشن نے توانائی کا پورا سیکٹر تباہ کردیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس کے سامنے دھرنے کے دوسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن،ایم این اے عبد الاکبر چترالی،امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری،امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، نائب امیر لاہور ذکراللہ مجاہد، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس اور دیگر قائدین بھی دھرنے میں شریک تھے۔اس موقع پر بانی جماعت سید مودودیؒ کی یوم وفات کی مناسبت سے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے دوستمبر کی ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کے بعد جنوبی پنجاب سے مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔ لیہ، مظفرگڑھ ،رحیم یارخان،راولپنڈی اور فیصل آباد میں جلسوں کے بعد پشاور گورنر ہائوس کے باہر تین دن دھرنا دیا گیا اورا ب لاہور کا دھرنا جاری ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں نظام نہیں چہرے بدلتے ہیں، فرسودہ سسٹم کا ایک چوکیدار تھک جائے یا بے توقیر ہوجائے تو دوسرا آجاتا ہے،سب سٹیٹس کو کے تحفظ پر مامور ہیں ۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ، قوانین انگریزوں کے چل رہے ہیں۔ ضابطہ فوجداری ہویا دیوانی، پٹوار خانہ ہو یاپولیس، تعلیم ہویا معیشت ، سب راج کا تسلسل ہے، انگریز جاتے جاتے کالے انگریز مسلط ہوگئے، 76برسوں میں کرپٹ اشرافیہ نے قوم پر اتنا ظلم کیا کہ کوئی دشمن بھی ایسا نہیں کرسکتا ،یہ آستین کے سانپ ہیں۔ حکمرانوں نے ہمیشہ قوم کی بجائے اپنے اور اپنی اولادوں کے مفادات کاتحفظ کیا۔آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کی گئی جہاں سے حکومت کو بجلی کے بلوں کی قسطوں میں وصولی کی بھی سے اجازت نہ ملی،25 کروڑ عوام کواستعمار اور اس کے وفاداروں سے آزادی چاہیے ، غلامی کی زنجیریں توڑنا ہوں گی، پرامن جدوجہد واحد راستہ ہے ۔ سراج الحق نے کہا کہ عوامی حقوق کی جدوجہد مقاصد کے حصول تک کسی صورت ترک نہیں کریں گے۔ مومن کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہے، خاموشی حل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی انتظامیہ نے کارکنان کوتنگ کیا، ہمیں اشتعال دلانے کی کوششیں کی گئیں، لیکن ہم ہر حال میں پرامن رہیں گے، یہ زمین ہماری ، ملک ہمارا ہے، جہاں چاہیں گے بیٹھیں گے۔ پنجاب کے عوام کا احتجاج میں شرکت پر شکریہ ، لاہوریوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ عوام کے پاس بھی جماعت اسلامی کی صورت میں واحد آپشن ہے، ہمیں متحد ہوکر ملک بچانا ہے اور اسے پرامن، ترقی یافتہ، کرپشن فری اسلامی پاکستان بنانا ہیمزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.