Live Updates

پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں، خورشید احمد شاہ

بدھ 25 اکتوبر 2023 19:40

۶سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر و مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے غریب عوام کو لاکھوں گھر دینے کا اعلان کیا لیکن گھر تو نہیں ملے لیکن مہنگائی ملی تھی پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے جس نے عوام کیلئے جانوں کا نظرانہ دیا ہے ہمیں اقتدار نہیں عوام کے مفادات عزیز ہیں ووٹ کا مسئلہ نہیں ہے جنگ ہے بہادری کی ہے سیاست کے خاطر ادارے نہیں جلاتے ہے پیپلزپارٹی والے اپنے آپ کو جلاتے ہیں پیپلزپارٹی والوں نے کوڑے کھائیں ہیں پیپلزپارٹی کی سیاست عوام کے لئے ہیں بی بی شہید بینظیر بھٹو کو وطن واپس کے لیے منع کیا گیا تھا لیکن انہوں نے جواب دیا کہ میں اقتدار کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لئے وطن جارہی ہوں سیاست کرو غریب کی روٹی مکان دینے کے لیے کرو میرااور پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے علاقینیو پنڈ گرائونڈ میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا جلسے میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف بیک ڈور اقتدار میں آنے کی کوشش نہ کریں۔

(جاری ہے)

یہ راستہ انکی سیاسی موت ہوگا،عمران کو بھی عمران خان کی طرح انوکھا لاڈلا نانے کی کوشش کی جارہی ہے اور فی الوقت نواز شریف لاڈلے کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار نظر آرہے ہیں۔انھیں ہم خبردار کررہے ہیں کہ انھوں نے لاڈلا بننا منظور کیا اور شارٹ کٹ سے اقتدار میں آنے کی کوئی گیم کی تو انکے خلاف بھی گو نواز گو کے نعرے لگ سکتے ہیں۔نیو پنڈ کی اعوام سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے خورشید شاہ نے کہا پیپلز پارٹی آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات چاہتی ہے۔

پیرا شوٹ کی سیاست پر ہم یقین نہیں رکھتے۔انھوں نے کہا کہ جس نے بھی لاڈلا بنکر اقتدار حاصل کیا اسکی سیاست ختم ہوگئی اور وہ تاریخ کا حصہ بن گیا،خورشید شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت تو بظاہر میاں صاحب انوکھے لاڈلے نظر ا?تے ہیں مگر میں ان سیہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ وہ۔کسی کی مدد سے ا?نے کیبجائے صحیح سیاست کریں اور اس ملک اور ریاست کو بچائیں جلسے میں سابق ایم این اے نعمان اسلام شیخ ،سابق رکن سندھ اسمبلی سید فر وغ احمد شاہ ،میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ ،یو سی چیئر مین عبدلسمع پیرزادہ ،شفیق احمد پیرزادہ، مر تضیٰ گھانگھرو ، رمضان عباسی، نثار وسیر، ضمیر ،اسدپھٹان و دیگر رہنما موجود تھے جبکہ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے تھے کہ الیکشن کی تاریخ نواز شریف کی واپسی کے لیے روکی گئی ہے تو اب نواز شریف آکر اعلان کریں کہ میں آگیا ہوں اب الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرو ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ میں ٹرائلز روکنے کے حوالے سے جو فیصلہ دیا ہے وہ آئیں اور قانون کو دیکھ کر دیا گیا ہے یہ دیکھا گیا ہوگا کہ مقدمات میں کون سی دفعات لگائی گئی ہیں مگر عدالتیں بڑا رسک لے رہی ہیں کیونکہ جن لوگوں نے 9۔مئی کو جلاو گھیراو کیا یا جنھوں نے جلوایا وہ ان کیکیسز چلا بھی سکیں گی یا نہیں، کیونکہ ماضی میں ایسے کیسز دبانے کی وجہ سے عدالتوں نے لینے سے انکار بھی کیا ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات