جمعیت علمائے اسلام سندھ کے امن مارچکا ٹنڈوالہ یارپہچنے پر قافلہ کا پرتباک استقبال

منگل 31 اکتوبر 2023 23:06

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2023ء) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے امن مارچ راشد محمود سومرو کی قیادت میں ٹنڈوالہ یارپہنچاتو قافلہ کا پرتباک استقبال کیا گیا کارکنان نے پںولوں کی پتیان نچھاور کی خالد محمود سومرو کو ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لایا گیا اس موقع پر راشد محمود سومرو نے عوام سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئیکہاکہ یہ جماعت کا روایتی جلسہ نہیں احتجاجی جلسہ ہے ضلع کے افسران اور سیاسی لوگوں کو بتانا ہے کہ ٹنڈوالہ یار کی عوام کس کے ساتھ ہے یہ طاقت کا مظاہرہ ہینو دن سے گوٹھ اور دیہاتوں میں گھوم رہے ہیں ہر دیہات میں مرد خواتین بچوں بزرگوں سمیت ہندو دیو بندی ،بریلوی،شعیہ سے جو عزت ملی ہے اس میں ساری تھکن دور ہوگئی سندھ کے نوجوان اور بزرگوں،سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو جمعیت علمائے اسلام اور خالد محمود سومرو سے امیدیں وابستہ ہیں دعویٰ کیا جاتا ہے ٹنڈوالہ یار ایک اور لاڑکانہ بن چکا ہے آج عوام نے ثابت کردیا کہ ٹنڈوالہ یار میرا ہیلاڑکانہ میں بھی آپ کے ساتھ مقابلہ ہوگا اور ٹنڈوالہ یار میں بھی آپ سے مقابلہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک طرف قبلہ اول ہے انسانی حقوق کی باتیں کرنے والے معصوم مسلمانوں کو مارا جارہا ہیٹنڈوالہ یار کی عوام کھڑے ہیں فلسطینوں کے ساتھ ہیں قبلہ اول کے ساتھ ہیں اسرائیل بم دھماکے کرکے معصوم بچوں کو مار رہے ہیں اور یہاں سندھ میں حکمران ادویات کے پیسے کھا رہے ہیں حالت وہی ہیں بس طریقہ واردات الگ ہے میں اسرائیل کو پیغام دیتا ہوں کہ مسلمانوں کو نہ چھیڑو نہیں تو پاکستان حکومت نے اجازت دی تو اسرائیل پہنچ کر ہی تمہارے پرزے اڑا دیں گے ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ ٹنڈوالہ یار کو زیادتی مملکت نہ سمجھوں سندھ کو لوٹنے والے ان سرمایہ داروں کو لوٹنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے جنگ لڑنے والا میں ہوں خالد محمود سومرو کھڑا ہیسندھ میں 33 مارکس لینے والے اساتذہ احتجاج پر بیٹھے ہیں ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا اورسندھ پبلک سروس کمیشن نے مختیار کار اور اسٹنٹ کمشنر کی نوکری ایک۔

(جاری ہے)

ارب سے دو ارب میں فروخت کررہا ہے سندھ پبلک سروس کمیشن کے دوہرے معیار پر لعنت بھیجتا ہوں تیتر مارنے نہیں دیا تو ایم پی اے نے بندہ مار دیا یہاں ایسے زمین فروخت کررہے ہیں جیسے ان کے باپ دادا کی جاگیر ہو باپ دادا کی زمین فروخت کررہے ہیںایک طرف کچھے کے ڈاکو ہندو اور مسلم لوگوں کو اغواکرتے ہیں ایک بچے کو اغوا کرنے کے بعد اسکے ساتھ زنا کیا جاتا ہے اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جاتی ہیں ان کے والدین پر کیا گزرے گی میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ جتنے بھی لوگ اغوا ہیں ان میں کوئی ایم این اے یا ایم پی اے کے بیٹے کیوں اغوانہیں ہوتے یہ خود ان کو ہتیھار مہیا کرتے ہیں ان کو جدید اسلحہ کہاں سے ملتا ہے سندھ بھر میں آئس اور کوکین ہیروئن چرس فروخت کرنے والے کون ہیں ان کو فروخت کرنے والوں سے بھتہ لینے والے کون ہیں موٹر وے بنانے والے ڈپٹی کمشنرز کس کے بندے تھے جو کروڑوں روپے لیکر بھاگ گے سندھ کی زمین بحریہ کو ایک روپے کے حساب سے فروخت کی گئی ہے جو ملک ریاض اب کروڑں روپے میں فروخت کررہاہے ضلع سے جو گیس اور تیل نکل رہا ہے اس کا کمیشن بھی نہیں مل رہا ہے آپ کے پاس روڈ بھی صحیح نہیں بنے ہوئے لال شہباز قلندر کی نگرانی بم دھماکہ کا زکر کرو بشیر قریشی کے قاتل کیوں گرفتار ہوتے میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتل کیوں گرفتار نہیں ہوتے پورے سندھ میں لوگ قتل ہورہے ہیں ٹنڈوالہ یار میں بچی نالے میں گھر کر جاں بحق ہوگئی اس کی ماہ نے نالے میں گود ماری پر کروڑوں روپے ایک شخص کے کھانے پر خرچ کردیں راشد محمود سومرونے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کو سالانہ ایک ارب 39 کروڑ 25 لاکھ لا اینڈ آرڈر کے ملتے ہیں کیا ٹنڈوالہ یار کو امن و امان ملا ہے یہاں انصاف کا بول بالا ہوا ہے نہیں تو ان کے گریبان پکڑ پوچھو یہاں کا بجٹ کہاں استعمال ہورہا ہے ٹنڈوالہ یار کا این سی وی ڈی میں سہولت موجود نہیں ہے ٹنڈوالہ یار کا سول ہسپتال کا نام تبدیل کرکے ریفر ہسپتال کردو ہسپتال میں کوئی سہولیات موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال پی پی ایچ میں غریب کے مفت علاج کیلئے ایک ارب 40 کروڑ 20 لاکھ 93 ہزار کا بجٹ کہاں خرچ ہوتا ہیایجوکیشن اعداد شمار بتا رہے ہیں کہ امریکہ اور کینیڈا سے لوگ یہاں تعلیم حاصل کرنے آرہے ہیں یہاں کالج پر یہاں کے میڈیکل ہسپتالوں پر جس اسکولوں میں تین ارب 51 کروڑ آپ بتائے آپ کو سرکاری اسکولوں میں اچھی تعلیم مل رہی ہیسندھ میں ستر ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں کافی بڑی تعداد میں اسکول میں سہولیات سے محروم ہیں آپ کے روڈوں سے پوڈر لگا تھا آپ کی روڈں کی صفائی کیلئے 95 کروڑوں سے زائد ہیں اس کے باوجود یہاں روڈو راستے ٹوٹے ہوئے اور مٹی ہی مٹی ہے جس کی وجہ سے روزانہ بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہیمحکمہ ایرہگیشن حضرت قبلہ کی زمینوں کو پانی پلانا ہے حضرت صاحب کو پانی نہیں ملا کسی اور کو پانی مل گیا تو زمین دار کے خلاف مرغی چوری کا مقدمہ درج ہوتا ہے واپڈا کا تو یہاں کیا ہی کہنا ہے بجلی چھ گھنٹے آتی ہے بل لاکھوں روپے آتا ہیسیلاب میں سندھ گورنمنٹ بڑی امداد دی 57 ہزار سات سو مچھر دانی ملی آپ کے جانوروں کی مچھر دانی بھی دی گئی ہیں ٹنڈوالہ یار والوں کو سیلاب میں 41 سو کمبل دیے گئے ایک سو چوبیس تکیے بھی دیئے گئے پندرہ سو آر او پلانٹ دیئے گئے پھر بھی وزیر اعلیٰ صاحب پریشان تھیاس کے بعد ورلڈ بینک چلے گئے امداد مانگنے کیلئے ٹنڈوالہ یار کی عوام کیلئے دو ارب روپے گھر بنانے کیلئے ملیکیا آپ لوگوں کو یہ سب کچھ ملا ہے کوئی ایک بندہ بھی ہاتھ کھڑا کرکے بولے دو ارب روپے میں سے کسی ایک کو بھی دو سو روپے کا بھی گھر ملا ہے ڈی سی صاحب ایس پی صاحب وزیر ایم پی اے ایم این اے سے زیادہ قصور وار آپ ہوں جو ان کو ووٹ دیتے ہوں آٹھ ہزار کے چکر میں ووٹ دیتے ہوں 33 نمبر لینے والوں سے لیکر ڈاکوں سے کارو جہل تک حساب لینا ہیالیکشن میں فاصلہ کرو گے الیکشن والے دن ووٹ دیکر کامیاب کرو گے ٹنڈوالہ یار ہے جہاں دور دور تک لوگ ہی لوگ نظر آراہے ہیں ابھی کراچی کا سفر تو باقی ہیکراچی میں امن مارچ تو باقی ہے اب ثابت ہوگیا ہے سندھ تبدیلی چاہتی ہے آج ایک بات بڑے اعتماد بتانا چاہتا ہوں سندھ میں 75 سالوں سے بنانے والے نہیں بنائے گئے سندھ میں اگلی حکومت جمعیت علمائے اسلام بنانے جارہی ہے سندھ میں اگلا اقتدار ہمارے پاس ہوگا آپ کا وقت ہوگا سکھر سے لیکر حیدرآباد تک کا موٹر وے کا روڈ ہم نے گفٹ دیا ہے جیکب آباد میں آگ بھجانے والا آپ کا بھائی تھا میں بغیر کسی حکومت کے بغیر کسی کے ایک یونین کونسل بھی نہ ہونے کے باوجود بھی آپ کیلئے حاضر ہیں اگر ہمیں ایک موقع ملا تو سوچھے جمعیت علمائے اسلام سندھ کیلئے کیا کرے گی کسی بنا رنگ و نسل کے پورے سندھ کی خدمت کریں گے غربت کا خاتمہ کریں گے سندھ میں سے ڈاکوں راج کو ختم کرکے تحفظ فراہم کریں گیمیں اعلان کرتا ہوں اقدار میں آنے کے بعد سندھ کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گیحکومت میں آنے کے بعد نجی اداروں کو ختم کریں گے یہ فرق ختم کریں گے وزیر اعلیٰ کا بچہ اسکول جس اسکول میں پڑھے گا وہی غریب کا بچہ بھی وہی اسی اسکول میں تعلیم حاصل کرے گاہمارے آنے کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک تولہ سونے کے برابر کرو گا اقتدار میں آنے کے بعد تمام منشیات کو ختم کریں گیہر سال پانچ کروڑ کلو آٹا سندھ میں تقسیم کریں گے تیس ضلع میں آسان قسطوں میں پانچ سال کی قسط پر بے گھروں کو گھر دیں گے سندھ میں رہنے والے غیر ملکی غیر قانونی جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہوگا ان کو سندھ سے نکلنے کیلئے کردار ادا کرو گا یہ تو پوچھو ان غیر ملکی اور غیر قانونی آنے والوں کو اجازت کس نے دی ? آبادگاروں کو مضبوط بنانے کیلئے کپاس،گندم اور گنے کی فصل حکومتی ریٹوں میں خرید کریں گے آپ کا ووٹ گولی سے زیادہ طاقتور ہے اپنے ووٹ کو استعمال کرو ووٹ کے ذریعے تبدیلی لیکر آؤاور اب پچھتر سال سے حکمرانی کرنے والوں کا احتساب ہوگا جلسے سے نائب امیر مولانا عبد القیوم ہالیجوری، مرکزی ترجمان اسلم۔

غوری، عبد الرزاق عابد لاکھو۔ مولانا عبد اللہ سومرانی،مولانا سعود افضل ہالیجوی حاجی عبد المالک ٹالپر مولانا تاج محمد ناہیوں مولانا سمیع الحق سواتی آغایوب شاہ ضلع رہنما عبد الشکور تھیبو مولانا عتیق بروہی قاری صفی اللہ خارانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔