Live Updates

نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطے کی خبر پرانی ہے

یہ خبر آج آئی ضرورہے لیکن خبر پرانی ہے، پیپلزپارٹی اپنے منشور پر اور نظیریے پر الیکشن لڑے گی، مخالفین اکٹھے ہوکر بھی پیپلزپارٹی کو نہیں ہرا سکتے، 8 فروری تیر کی جیت کا دن ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 نومبر 2023 19:57

نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطے کی خبر پرانی ہے
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 نومبر 2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطے کی خبر پرانی ہے، یہ خبر آج آئی ضرورہے لیکن خبر پرانی ہے، پیپلزپارٹی اپنے منشور پر اور نظیریے پر الیکشن لڑے گی، مخالفین اکٹھے ہوکر بھی پیپلزپارٹی کو نہیں ہرا سکتے، 8فروری تیر کی جیت کا دن ہوگا۔

انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات دراصل فروری 8کے الیکشن کیلئے عوام کا فیصلہ تھا، اعلان ہوچکا ہے، بلدیاتی انتخابات میں عوا م نے بتا دیا کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں،ہمارا یہ الیکشن فروری کے الیکشن کیلئے ٹریلر تھا، سارے مخالفین اکٹھے بھی ہوجائیں تو بھی جیت نہیں سکتے، پہلے رونا رو رہے تھے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، کل بلدیاتی انتخابات میں سندھ میں ہماری حکومت نہیں تھی پھر بھی عوام نے انہی جماعتوں کو شکست دی ہے ، فروری آٹھ کو بھی تیر کی جیت کا دن ہوگا، وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذولفقار بھٹو شہید کے منشور اور فلسفہ کی جیت ہوگی، ہم عوام کو مسائل کا حل، معاشی بحران سے نکالیں گے ، ہم مہنگائی بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کریں گے، روٹی کپڑا اور مکان کے منشور کے مطابق عوام کو مسائل سے نکالیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی سے لے کر سکھر تک عوام تیر کے ساتھ ہیں، مخالفین اکٹھے ہوکر بھی پیپلزپارٹی کو نہیں ہرا سکتے، 8فروری تیر کی جیت کا دن ہوگا، ثابت کریں گے کہ کراچی سے کشمیر تک بھی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطے کی خبر پرانی ہے، یہ خبر آج آئی ہے لیکن خبر پرانی ہے،بات کا عمل جاری رہنا چاہیئے، پیپلزپارٹی کی یہی اچھی بات ہے کہ ہمارے دروازے کسی کیلئے بند نہیں ہوتے، اگر کوئی فون کرتا ہے، ہم الیکشن میں اپنے منشور پر اور اپنے نظیریے پر الیکشن لڑیں گے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات