Live Updates

میاں نوازشریف تو ابھی بلوچستان جاتے ہیں توپوری پیپلزپارٹی چیخنا شروع ہوگی ہے،چوہدری عابد شیر علی

بدھ 22 نومبر 2023 20:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف تو ابھی بلوچستان جاتے ہیں توپوری پیپلزپارٹی چیخنا شروع ہوگی ہے،ابھی میاں نوازشریف سندھ بھی جانا ہے تو پھر کیا حال ہوگا ،مسلم لیگ (ن) الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، لوگوں کو 2017 والا پاکستان واپس کریں گے، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، اور وہ ملک کو معاشی طاقت بنانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ثاقب نثار‘ آصف سعید کھوسہ اور بندیال نواز شریف کے نہیں پاکستان کے خلاف استعمال ہوئے، نواز شریف ہی پاکستان کی مضبوط معیشت کا حل ہے، کچھ طاقتوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر سازش کی، غریبوں کو سستی بجلی اور اشیائے ضروریہ دینے والے نواز شریف کو نکال دیا گیا، نواز شریف نے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کیا، بلاول کے پاس عوام کو دینے کیلئے کوئی نعرہ نہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ کی جگہ اپنی کارکردگی پربات کریں، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے میاں طاہر جمل اورخواجہ رضوان بھی ہمراہ تھے انہوں نے کہاکہ بجلی کے بل نوازشریف نے نہیں بڑھائے، نوازشریف کے دورمیں بیس ہزار کمانے والا بھی خوشحال تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی کرپشن ثاقب نثار سے فرح گوگی اورپنکی پیرنی تک جاتی ہے،پنکی پیرنی اورشہزاداکبر جیسے لوگوں کولایاگیا شہبازگل اور مراد سعید جیسے کرپٹ لوگ عوام پر مسلط کئے گئے،یہ بیگمات کی سیاست ختم ہونی چاہیے ،عابد شیر علی نے کہا کہ فرح گوگی کوسرکاری جہاز میں بھگایاگیا ،شیخ رشید نے فرح گوگی کو بھگایا ،بشریٰ بی بی اورچیئرمین پی ٹی آئی پرایک اورمقدمہ درج ہونا چاہیے،خاورمانیکا بمقابطہ عمران خان کل سے چل رہا ہے ،خاورمانیکا سے بڑا تھرڈ ایمپائرکوئی نہیں،پیری مریدی میں یہ سب ہوتا ہم نے آج تک نہیں دیکھا،عمران خان کا یہ جرم سیتاوائٹ سے بھی بڑا ہے انہوں نے کہا کہ القادر ٹرست کیس میں 190ملین پائونڈ معاف کردیئے گئے توشہ خانہ چھوٹی چیز ہے ہم ایک ایک ڈالر کوترس رہے ہیں اور اس نے 190ملین پائونڈ بانٹ دیئے،علماء کو عمران خان کیخلاف فتویٰ دینا چاہیے،جنرل فیض حمید کے علاوہ کئی لوگوں کے کیسز عدالتوں میں ہیں ،کسی پرپابندی کے حق میں نہیں لیکن فارن فنڈنگ کرنے والی جماعت کو جواب دینا پڑیگا،
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات