ًپاکستان پوری دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پرخوشگوار تعلقات کا فروغ چاہتا ہے : حافظ طاہر محمود اشرفی

ٴْبھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک دوطرفہ تنازعات کو مذاکرات کی میز پر حل کریں ، تقریب سے خطاب

اتوار 3 دسمبر 2023 22:55

ٌ3لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) وزیراعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی و انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل و پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے واضح کیاہے کہ امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان پوری دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پرخوشگوار تعلقات کا فروغ چاہتا ہے ہماری خواہش ہے کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک دوطرفہ تنازعات کو مذاکرات کی میز پر حل کریں اگر یورپ اورعرب ممالک آگے بڑھ سکتے ہیں تو ہم اپنے خطے میں غربت، معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے آگے کیوں نہیں بڑھ سکتی کرتار پور راہداری کو کھولنا اوربلاتفریق تمام مذاہب کے ماننے والوں کو پاکستان کے اندر مذہبی عبادات کیلئے ویزوں کا اجراء اور ان کی مہمان نوازی کرنا ریاست پاکستان کی خیرسگالی کامنہ بولتا ثبوت ہے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور آرمی چیف سید عاصم منیر کی واضح ہدایت ہے کہ دنیا بھر سے سکھ یاتری جتنی بھی بڑی تعداد میں پاکستان آکر عبادات کرنا چاہیں انہیں بلاتفریق ویزوں کا اجراء یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ہدایت پر انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل و پاکستان علماء کونسل اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے اعزازمیں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں امریکہ،چین اور ترکی کے قونصلیٹ اورسفارتکاروں کے علاوہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم،پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما سردار رنجیت سنگھ،مسیحی رہنما فادر جیمنز چنن، ایمانول کھوکھر، پنڈت کاشی رام، جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما ضیاء اللہ شاہ بخاری، سمیت دیگر علماء کرام، بھارت سے آنے والے سکھ یاتری ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل متروکہ وقف املاک بورڈ امجد الطاف، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز ندیم دھریجو بھی موجود تھے۔

سکھ یاتریوں کے جتھہ لیڈرزنے دورہ پاکستان کی دوران حکومت پاکستان اور ان کے اداروں کی جانب سے بہترین مہمان نوازی پر شکریہ اداکیا۔تقریب کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے پاکستان میں موجود سکھ گردواروں اورمندرکے انتظامات بارے بھی سکھ یاتریوں کو آگاہ کیا تقریب کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیاگیاجس میں واضح کیاگیاکہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے مسئلہ کشمیر و فلسطین سمیت تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں پاکستان مختلف مذاہب و مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے پاکستان کو انتہا پسندی و دہشت گردی کا سامنا ہے۔

لیکن پاکستانی قوم انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف سلامتی کے اداروں اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ ہم تمام مذاہب کی قیادتوں کو مکالمے کی دعوت دیتے ہیں بین المذاہب بین المسالک مکالمہ ہمارے دین کا حکم ہے ہم نے اس پر عمل کرنا ہے، ہمارے نبی اکرمؐ نے منافقوں کو بھی کچھ نہیں کہا لیکن بعض اوقات وہ منافق جو آپ کی ریاست، دین اور وطن کیلئے خطرہ بن جائیں پھر اس کا سر قلم بھی کرنا چاہئے پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے وطن دشمنی کرنے والے عادل راجہ اور کیپٹن مہدی کو فوجی عدالت کی طرف سے سزا سنانے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے خلاف سر گرم قوتوں اور افراد کا محاسبہ کرے۔

منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزیدکہناتھاکہ آئین پاکستان کے تحت مسلم و غیرمسلم کا بلاتفریق حقوق کا تحفظ یقینی بنانا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مہمان سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر ’’جی آیاں نوں‘‘کہتے ہوئے کہاکہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑاور آرمی چیف سید عاصم منیر کی واضح ہدایت ہے کہ دنیا بھر سے سکھ یاتری جتنی بھی بڑی تعداد میں پاکستان آکر عبادات کرنا چاہیں انہیں بلاتفریق ویزوں کا اجراء یقینی بنایاجائے پاکستان آنے والے تمام سکھ یاتری اس بات کی گواہی دیں گے کہ انہیں پاکستان کے اندر محبت اور خیرسگالی کا پیغام دیا گیا ہمارا یہی پیغام دنیا بھر کیلئے ہے ہم بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہناتھاکہ دنیا کا ماحول بدل رہاہے ہم بھی چاہتے ہیں کہ تلخ ماحول کو محبت کے ماحول میں بدل دیں جنگیں کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے جنگوں کے بعد بھی مذاکرات کی میز پر ہی بیٹھنا ہوتاہے ہم چاہتے ہیں کہ تمام تنازعات کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کیا جائے اور اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین کا مسئلہ بھی مذاکرات کی میز پر حل کیاجائے اور ایک آزادخود مختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایاجائے جس کا دارلخلافہ القدس ہونا چاہئے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری بہت سے ممالک سے بہتر ہے یہاں غیرمسلم عبادت گاہوں کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے اور کسی بھی غیرمسلم کو اسکی عبادت گاہ کے اندر رعبادت سے روکا نہیں جاتا پیغام پاکستان جیسی دستاویزات کے ذریعے غیرمسلموں کے حقوق کو یقینی بنایاگیا کسی کو بھی مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی پاکستان کے آرمی چیف کا واضح پیغام ہے کہ کسی کو بھی کسی کے حقوق کی حق تلفی کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ اقلیت کے لفظ کے خاتمے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ہم انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے اقلیت کے لفظ کا خاتمہ کرکے مسلم اورغیرمسلم کی شناخت واضح کردی ہے آئین پاکستان کے تحت جو غیرمسلم ہے وہ غیرمسلم ہی کہلائے گا۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزرانا شاہد سلیم نے کہا کہ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی جناب طاہر اشرفی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے تمام مذاہب کے نمائندوں کو اکٹھا کیا ہمارا آئین پاکستان تمام مذاہب کے شہریوں کو برابری کے حقوق دیتا ہے اس کیلئے غیر مسلم شہریوں کیلئے خصوصی کوٹہ کے تحت بھی مراعات دی جاتی ہیں۔ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ریاست مدینہ میں بھی غیر مسلموں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جاتا تھا متروکہ وقف املاک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر سہیل احمد رضا کا کہنا تھا انٹرفیتھ ہارمنی ہمیں سارا سال نظر آتا ہے یہاں تمام مذاہب کے لوگ ایک قوم کی طرح رہتے ہیں۔

پاکستان گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے سردار رنجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو یہاں عبادت اور زیارت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرتے ہیں ہمیں ہمیشہ مسلم بھائیوں سے محبت ملتی ہے مسیحی رہنما فادر جیمنز چنن کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان ہمیں ہارمنی کا درس دیتا ہے حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں جو سارا سال انٹرفیتھ ہارمنی کے پروگرام کرواتے ہیں خاص طور طاہر اشرفی کے شکر گزار ہیں جو پوری دنیا میں انٹرفیتھ ہارمنی کا پیغام دیتے ہیں جہاں کہیں بھی غیر مسلم کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوتا ہے طاہر اشرفی فوری وہاں پہنچتے ہیں اور دکھوں کا مداوا کرتے ہیں چرچ آف پاکستان کے نمائندے ایمانول کھوکھر نے کہا کہ طاہر اشرفی نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے ہمیں ان پر فخر ہے جو انٹرفیتھ ہارمنی کیلئے آگے بڑھ کر کام کرتے نظر آتے ہیں۔

پنڈت کاشی رام کا کہنا تھا کہ ہماری پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی وجہ سے ہم آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں ہماری جان و مال اور مندر کی حفاظت کی جاتی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبرسید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ پیغام پاکستان تمام غیر مسلم بھائیوں کو ہارمنی کا پیغام دیتا ہے کہ غیر مسلم بھی مسلمانوں کی طرح برابر کے شہری ہیں کرتار پور راہداری ایک خوبصورت مثال ہے جس کے کھلنے پر طاہر اشرفی کی قیادت میں تمام علماء کرام اسے ویلکم کیادربار میاں میر کے سجادہ نشین سید علی رضا کا کہنا تھا کہ دین اسلام امن کا درس دیتا ہے حکومت پاکستان نے ہمیشہ انٹرفیتھ ہارمنی کیلئے کام کیا