پاکستان رینجرز(سندھ) نے سال2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،مختلف کاررائیوں کے دوران 197ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا

اتوار 31 دسمبر 2023 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2023ء) پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے مشترکہ طور پر سال 2023میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف مجموعی طور 163آپریشنز کیے، مختلف کاررائیوں کے دوران 197ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے، بی ایس این،لشکر جھنگوی، آئی ایس آئی ایس، ایم کیو ایم (لندن)اور لیاری گینگ وارکے دہشتگرد بھی شامل ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 109 آپریشن کیے گئے اور151دہشتگردوں کو گرفتارکیا گیا۔ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 19آپریشن کیے گئے اور 11ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھتہ خوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 32آپریشن کیے گئے اور مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے30بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔

اغوا برائے تاوان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3 آپریشن کیے گئے اور 5 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔مندرجہ بالا کارروائیوں کے دوران 34 ہتھیاراور مختلف اقسام کا235 ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ پاکستان رینجرز(سندھ)نے سال 2023میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مجموعی طور پر708آپریشنز کیے جس کے دوران 2292ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ڈکیتیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 135آپریشن کیے گئے اور 524ڈکیتوں کو گرفتارکیا گیا۔منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 96 آپریشن کیے گئے اور474منشیات فروشوں کو گرفتارکیا گیا۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 477آپریشن کیے گئے اور 1294ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔مختلف کاررائیوں کے دوران 79ہائی پروفائل ڈکیت، منشیات فروش اور جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مندرجہ بالا کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کے 660ہتھیاراور 5502ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔کراچی اور اندرون سندھ میں منشیات فروشی کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 168552.696کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔جس میں 1158.982کلو گرام حشیش، 32.811کلو گرام ہیروئن،37.728کلو گرام افیم،23.745کلو گرام آئس / کرسٹل، 153740.93کلو گرام گٹکا اور 145276.5کلو گرام چھالیہ شامل ہے۔

غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر ابتک 27آپریشن کے دوران 3.33بلین مالیت کی اشیا قبضے میں لی جس میں چینی،سگریٹ، کپڑا، فکشنیری آئٹم، ایرانی کمبل اور مختلف نوعیت کی اشیائے خوردنوش برآمد کی گئیں۔سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مجموعی طور پر 160کاروائیوں کے دوران 373211لیٹر غیر قانونی ایرانی تیل برآمد کیاگیا جس کی مالیت تقریبا 120ملین مالیت ہے۔

دوران آپریشن 270ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 4437 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 1329افراد کوبلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 42708افراد کو بلوچستان حکومت کی مدد سے واپس اپنے ملک روانہ کردیا گیا۔کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف ستمبر 2023کے بعد کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 34 آپریشن کیے گئے اور 132ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 78ہتھیار اور4580ایمونیشن برآمد کیا۔غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس / پانی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر ابتک99آپریشنز میں 209غیر قانونی ہائیڈرنٹس میں سے 30کو مہر بند اور 179کو مسمار کر کے 177ملزمان کو گرفتار کر کیا گیا اور 100واٹر بوزر بھی قبضے میں لیے گئے۔غیر قانونی سب سوائل بور اور میٹھے پانی کے کنکشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر ابتک 72غیر قانونی سب سوائل بور اور 165میٹھے پانی کے غیر قانونی کنکشن کو ختم کیا گیا۔

مندرجہ بالاکارروائیوں کے نتیجے میں تقریبا25 MGDکے قریب چوری ہونے والا پانی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کے سپلائی کے نظام میں واپس شامل ہو چکا ہے بلکہ واٹر کارپوریشن کے ریو نیو میں بھی 200ملین روپے ماہانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان رینجرز(سندھ)کی جانب سے کراچی اور اندرونِ سندھ میں لا ء اینڈ آرڈر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ایونٹس کے انعقاد خاص طور پربائی الیکشن، IDEAS، پی ایس ایل، غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان، مسلم اور دوسری کمیونٹیز کے مذہبی تہواروں کے دوران فول پروف سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی۔

پاکستان رینجرز(سندھ)کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے قائم رینجرز مدد گار سیل میں مجموعی طور پر114شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 26شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ27افراد کو زیر حراست لیا گیا۔پاکستان رینجرز(سندھ)کے جوانوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران11جوان زخمی جبکہ3جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔