
ق لیگ کا ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنمٹ نہ کرنے کا فیصلہ
صرف اپنی ذات کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں،ہمارے دیگر امیدوار وں کے مقابلے میں ن لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے۔چوہدری سالک حسین
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 12 جنوری 2024
11:43

(جاری ہے)
سیٹ ایڈجسٹمنٹ والے حلقوں میں بھی الیکشن لڑیں گے۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ (ن )لیگ کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کی منظوری دیتے ہوئے آئی پی پی اور ق لیگ کے لیے کئی حلقے خالی چھوڑ دیے گئے تھے۔
پنجاب میں آئی پی پی کو قومی اسمبلی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیے جانے کا امکان تھا ۔بتایا گیا کہ (ن) لیگ نے ق لیگ کے لیے قومی اور صوبائی کی 2، 2 سیٹیں خالی چھوڑی ہیں، لاہور کے سوا پنجاب میں آئی پی پی کے لیے 5 حلقے خالی چھوڑے گئے ،جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں سے آئی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ (ن )لیگ کی جانب سے جہانگیر ترین کو این اے 149 ملتان، نعمان لنگڑیال کو این اے 143 ساہیوال دی جائے گی،انجینئر گل اصغر کو این اے 88 خوشاب، غلام سرور خان کو این اے 54 راولپنڈی کی نشست دی جائے گی۔ اسلام آباد سے این اے 47 سے عامر کیانی کو،لاہور سے این اے 117 پر علیم خان کو ، این اے 128 سے عون چوہدری کو ایڈجسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ق لیگ سے بھی ن لیگ کی بات چیت جاری تھی۔امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ (ق )لیگ کے لیے این اے 64 اور سالک حسین کے لیے پی پی 32 چھوڑے گی،پی پی 31 گجرات چوہدری شجاعت کے دوسرے بیٹے شافع حسین کے لیے چھوڑے گی،این اے 165 بہاولپور ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو دیے جانے کا امکان ہے،این اے 165 سے ن لیگ کے امیدوار سعود مجید ہیں جو ٹکٹ نہ ملنے پر سینیٹ میں آ سکتے ہیں،سعود مجید کے بھتیجے سعد مسعود کو پی پی 248 سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: پی ایم ہاؤس سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دیوالی منائی گئی
-
وزیراعظم شہباز شریف آج ( منگل کو) ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی اورڈیجیٹل معیشت کے فروغ کےلئے آئی ٹی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کریں گے
-
نئے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کے حوالے سے دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی
-
لاہور پاکستان کا پہلا اور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار، ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کردیا گیا
-
امریکہ کیلئے پی آئی اے کی براہِ راست پروازیں جلد بحال ہونے کا امکان
-
ٹیرف اور قرضے دنیا کے بیشتر ممالک کی ترقی میں رکاوٹ، ریبیکا گرینسپین
-
کرغیزستان: سزائے موت کی بحالی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہوگی، وولکر ترک
-
انٹرنیٹ بند ہونے سے افغان خواتین اور لڑکیوں پر کیا گزرتی ہے؟
-
پولیو کے شکار مسعود خان کی بیماریوں کے خلاف ویکسین سے جنگ
-
امن و سلامتی کے معاملات میں خواتین کی نمائندگی کم، یو این رپورٹ
-
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور
-
پاکستان میں ٹی ایل پی ہو یا کسی کوبھی تشدد پر مبنی سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.