Live Updates

ن لیگ نے فیصل آباد میں اپنا امیدوار تبدیل کردیا

پی پی 117 سے پہلے رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھی ملک نواز کو ٹکٹ دیا گیا، چند گھنٹے بعد ملک نواز سے ٹکٹ لے کر خواجہ رضوان کو دے دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 12 جنوری 2024 11:55

ن لیگ نے فیصل آباد میں اپنا امیدوار تبدیل کردیا
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔12 جنوری 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصل آباد میں اپنا امیدوار تبدیل کردیا۔سچ نیوز کے مطابق پی پی 117 سے پہلے رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھی ملک نواز کو ٹکٹ دیا ۔ چند گھنٹے بعد ملک نواز سے ٹکٹ لے کر خواجہ رضوان کو دے دیا گیا۔پی پی 117 سے چوہدری شیر علی گروپ کے خواجہ رضوان لیگی امیدوار ہوں گے۔ پاکستان مسلم لیگ )(ن) نے الیکشن 2024کے لیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹوں کا اجراء شروع کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے جاتی امراء میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

۔اجلاس میں پنجاب کی 9 ڈویژنوں کے اضلاع میں قومی اور پنجاب اسمبلی کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹیں تقسیم کی گئیں۔ الیکشن 2024 کے لیےمسلم لیگ (ن )نے تحصیل ڈسکہ کے ایک قومی اور 2 صوبائی حلقوں میں امیدواروں کے ٹکٹ کنفرم کر دیئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )نے ڈسکہ کے قومی حلقہ این اے 73 میں سابق ایم این اے صوبائی صدر مسلم لیگ (ن )خواتین ونگ پنجاب سیدہ نشین افتخار کو ٹکٹ جاری کیا ۔

2 صوابائی حلقوں پی پی50میں سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری نویداشرف اور پی پی51میں اسی حلقہ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں ذیشان رفیق کے ٹکٹ کنفرم کر دیئے گئے ہیں۔اسی طرح ے این اے 94 سے قیصر احمد شیخ اوراین اے 93 سید محمد رضا بخاری مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے امیدوار ہونگے جبکہ صوبائی اسمبلی پنجاب چنیوٹ کی سیٹوں پر پی پی 95 سے مولانا الیاس چنیوٹی،پی پی 94 سے مہر شاہ بہرام اورپی پی 97 سے مہر ثقلین انور سپراء مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے جبکہ پی پی 96 پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے حسن مرتضی والا حلقہ مسلم لیگ ن نے خالی چھوڑ دیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات