Live Updates

الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت سے ملک میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے

2018ء میں چند ججز اور جرنیلوں نے عمران خان کو مسلط کیا،سازش کے تحت عمران خان کو صادق اور امین اور نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا۔احسن اقبال کا کارنر میٹنگ سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 13 جنوری 2024 12:04

الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت سے ملک میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے
نارووال( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 جنوری 2024ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت سے ملک میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔جیو نیوز کے مطابق احسن اقبال نے ظفروال پی پی 54 کے لیے ن لیگ کی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں چند ججز اور جرنیلوں نے عمران خان کو مسلط کیا۔2018ء میں اس شخص کوحکومت ملی جسے یوسی چلانے کا بھی تجربہ نہیں تھا۔

سازش کے تحت عمران خان کو صادق اور امین اور نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ اس حلقے کا ایم این سے ووٹ لے کر کبھی واپس نہ لوٹا نہ ترقیاتی کام کروائے۔قبل ازیں احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نارووال میں شرافت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارووال میں میرا کوئی بسوں کا اڈا نہیں، پہلے سیاستدان تھانے، کچہری کی سیاست کر رہے ہیں، یہاں کے سیاستدان ستر سال کی اپنی کارکردگی کا ثبوت دیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ یہ سیاست دان صرف اپنے اڈوں کی سیاست کو محفوظ کر رہے ہیں، دانیال عزیز کی جگہ جس امیدوار کو این اے 75 کا ٹکٹ دیا گیا ہے وہ شریف لوگ ہیں، ٹکٹ ہولڈر انوارالحق چودھری این اے 75 کی عوام کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ این اے 76 اور پی پی 54 سے الیکشن لڑ رہا ہوں، کون سا حلقہ بعد میں چھوڑنا ہے فیصلہ قیادت کرے گی، دانیال عزیز آزاد حیثیت سے الیکشن جیت جاتے ہیں تو کیا مسلم لیگ ن ان کو شامل کرے گی/ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بے معنی سوال ہے۔

دوسری جانب دانیال عزیزنے کہامیرا حتمی فیصلہ ہے کہ میں آزاد حثیت سے الیکشن لڑوں گا ،احسن اقبال کی زد کی وجہ سے مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔احسن اقبال نے دو ہزار تیرہ میں بھی میر ی مخالفت کی تھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے ۔ میری شہباز شریف سے ایک نہیں متعدد میٹینگز ہوئی ہیں ۔میں الیکشن لڑ رہا ہوں اور حلقہ میں وننگ امیدواد ہوں ۔اگر مجھے ٹکٹ مل جاتا میں پھر بھی مہنگائی کی بات کرتا ،میں تو مر کر بچا ہوں اور کون سی زندگی چاہے تھی ۔میرے خلاف ن لیگ نے جس کو ٹکٹ دیا وہ پیپلز پارٹی کا امیدوار تھا ۔ایسے شخص کو ٹکٹ دیا گیا جو جیتنے کے قابل نہیں ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات