Live Updates

قومی اسمبلی لاہور کے 14 حلقوں پر 266 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر813امیدار مدمقابل

اتوار 14 جنوری 2024 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2024ء) لاہور کے قومی اسمبلی حلقوں کی چودہ نشستوں پر 266اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں کے لیے 813 امیدوار میدان میں آ ئے ہیں۔نواز شریف ،شہباز شریف ،بلاول بھٹو،مریم نواز اورحمزہ شہباز لاہور سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ این اے 118 میں (ن) لیگ کے حمزہ شہباز،پیپلز پارٹی کے شاہد عباس اور تحریک انصاف کے محمد خان مدنی سمیت 13 امیدوار میدان میں ہیں۔

محمد خان مدنی کو بھیڑ کا انتخابی نشان الاٹ، این اے 119 میںمسلم لیگ( ن) کی مریم نواز،پیپلز پارٹی کے افتخار شاہد اور تحریک انصاف کے ندیم شیروانی بھی میدان میں،ندیم شیروانی کو کرکٹ سٹمپ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے،اسی طرح این اے 121 سے مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر ، تحریک انصاف کے امیدوار وسیم قادر سمیت 15 امیدوار مدمقابل ہیں، وسیم قادر کو کرکٹ سٹمپ کا نشان الاٹ،این اے 122 سے (ن) لیگ کے خواجہ سعد رفیق،تحریک انصاف کے دو امیدوار اظہر صدیق اور لطیف کھوسہ سمیت21 امیدوار مدمقابل ہیں، اظہر صدیق کو میڈل جبکہ لطیف کھوسہ کو الفابیٹ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے، این اے 123 سے (ن )لیگ کے صدر شہباز شریف اور پی ٹی آئی امیدوار افضال عظیم پاہٹ سمیت 16 امیدوار مدمقابل ہیں، افضال عظیم پاہٹ کو ریڈیو کا نشان الاٹ، این اے 124 سے (ن) لیگ کے رانا مبشر، پی ٹی آئی امیدوار سردار عظیم اللہ اور ضمیر احمد سمیت 13 امیدوارمیدان میں،سردار عظیم اللہ کو گھڑی جبکہ ضمیر احمد کو ڈولفن کا نشان الاٹ کیا گیا ہے، این اے 125 سے ن لیگ کے افضل کھوکھر اور پی ٹی آئی امیدوار جمیل اصغر بھٹی سمیت 19 امیدوار مدمقابل، جمیل اصغر بھٹی کو ڈھول کا نشان الاٹ،این اے 126 سے ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر سمیت 19 امیدوار میدان میں، این اے 127 سے پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو، ن لیگ کے عطا تارڑ اورپی ٹی آئی کے امیدوار شبیر احمد گجر میدان میںہیں، شبیر احمد گجر کو حقہ کا نشان الاٹ، این اے128 سے استحکام پاکستان کے عون چوہدری اورپی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ سمیت 22 امیدوار مدمقابل، سلمان اکرم راجہ کو ریکٹ کا نشان الاٹ، این اے129 سے لیگی امیدوار حافظ نعمان اورپی ٹی آئی امیدوار میاں اظہر سمیت19 امیدوار میدان میں، میاں اظہر کو کرکٹ سٹمپ کا نشان الاٹ اوراین اے 130 سے نواز شریف اور پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 18 امیدوار مدمقابل ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کو لیپ ٹاپ کا نشان الاٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح لاہور کی صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں کے لیے 8 سو 13 امیداروں مدمقابل ہیں جن میں پی پی 149 سے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم اورپی ٹی آئی کے امیدوار ندیم شیروانی سمیت 37 امیدوار مدمقابل ہیں، ندیم شیروانی کو طوطا کا نشان الاٹ کیا گیا ،پی پی 168 سے ندیم عباس بارا کو کرکٹ سٹمپ ،پی پی 169 سے میاں محمود الرشید کو ریکٹ،پی پی 171سے میاں اسلم اقبال کو جہاز ،پی پی 172 سے اعظم خان نیازی کو اینٹ جبکہ بجاش نیازی کو کرکٹ سٹیمپ ،پی پی 173 سے یاسمین راشد کو کوئین اورزبیر نیازی کو پیرا شوٹ کا نشان الاٹ کیا گیاہے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات