Live Updates

�روری کو شیر کی آواز آئے گی تو بجلی 100کے بجائے 300یونٹ مفت دیں گے،مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرینگے ‘ حمزہ شہباز

بانی پی ٹی آئی نے معیشت کا دھڑن تختہ کردیا، ہم نے اپنی سیاست دا ئوپر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف پروگرام بحال کیا عوام نے 8فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا، ووٹ نے ملک کی تقدیر بدلنی ہے ،شیر جیتے گا تو نوجوانوں کو لیپ ٹاپ ملیں گے، نوکریاں ملیں گی اقتدار میں آئے تو انتقام نہیں لیں گے لیکن 190ملین پائونڈ کی ڈکیتی اور توشہ خانہ والوں کا احتساب کریں گے‘ این اے 118میں خطاب

اتوار 21 جنوری 2024 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ8فروری کو ملک بھر میں شیر کی آواز آئے گی تو بجلی 100کے بجائے 300یونٹ مفت دیں گے ، مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے ،بانی پی ٹی آئی نے معیشت کا دھڑن تختہ کردیا، ہم نے اپنی سیاست دا ئوپر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ بحال کیا، ہم بھی چاہتے تو تماشہ دیکھتے رہتے اور ملک کیلئے کچھ نہ کرتے مگر ہم نے 16 ماہ میں بھرپور محنت کر کے ملک کو بچایا،عوام نے 8فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا، شیر جیتے گا تو نوجوانوں کو لیپ ٹاپ ملیں گے نوکریاں ملیں گی، ہمیں اس ملک کی برآمدات بڑھانا ہیں اور زرمبادلہ کمانا ہے، کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا،اقتدار میں آئے تو انتقام نہیں لیں گے لیکن 190ملین پائونڈ کی ڈکیتی اور توشہ خانہ والوں کا احتساب کریں گے،کالا باغ ڈیم بنانے کا سنہری موقع گنوا دیا گیا لیکن اب ملکی سالمیت کے منصوبوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 118میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز کی آمد کے موقع پر گھڑ ڈانس اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ 8فروری کو ہونے والے الیکشن میں مہر ملکی تقدیر پر لگے گی، 8فروری کا الیکشن پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا ،عمران نیازی نے معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا ،ملک دیوالیہ ہوتا ہوتا بچا ، ہم نے تماشہ نہیں دیکھا ،ہم نے اپنی سیاست کو دائو پر لگا کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ،آئی ایم ایف کے پروگرام کو بحال کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج گیس اور بجلی کے مہنگے بلوں نے ہر گھر میں پریشانی کا سماں بنا رکھا ہے ، لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہے ،صرف 16ماہ میں شبانہ روز محنت کر کے شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ۔ انہوں نے کاہ کہ جب مسلم لیگ (ن) نے 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک میں 18سی20گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ،مسلم لیگ (ن) نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا اور سارے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، آج ڈالر 280کا ہے یہی ڈالر مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں105روپے کا ہوا کرتا تھا، آج بجلی کا یونٹ 60روپے کا ہے اور ہمارے دور میں 7روپے یون تھا، آج پیٹرول260روپے لیٹر ہے ہمارے دور میں 71روپے لیٹر ہواکرتا تھا، آج چینی180روپے کلو ہے ہمارے دور میں55روپے کلو ہوا کرتی تھی ، گھی فی کلو 600کا ہے ہمارے دور میں یہ170روپے کاہوا کرتا تھا ،جب مجھے وزیر اعلیٰ بنایا گیا تو عوا م کو ڈھائی ماہ میں200ارب کی سبسڈی دے ۔

ہم نے 100یونٹس مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تو بد قسمتی سے اس کے خلاف حکم امتناعی لے لیا گیا، مایوس ہونے کی بات نہیں ہے انشااللہ 8فروری کو پورے پاکستان میں شیر کی آواز آئے گی تو 100یونٹس کی بجائی300یونٹس مفت فراہم کرنے کے لئے اقداما ت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 8فروری کا سورج شیر کی جیت کا پیغام لے کر طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت اور رہنمائوں کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، مجھے جیل میں رکھا گیا لیکن اللہ سے شکر ادا کرتا ہوں حمزہ شہباز پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ 8فروری کو ووٹ ڈالنا کیونکہ آج پاکستان مشکلات کا شکار ہے اور یہ ووٹ ہی اسے مشکلات سے نکالے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 2013میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کریں گے ،آپ کی دعائوں نے نواز شریف اور شہباز شریف نے دن رات محنت کی اور 2018میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ، اب ہم مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کر کے دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے لاہور جگر کی پیوند کاری کے لئے چین اور بھارت جاتے تھے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لاہور میں پی کے ایل آئی بنایا جہاں غریبوں کا بہترین علاج ہو رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں ہر طرف دہشتگردی ہوتی تھی نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بٹھایا اور رد الفساد اورضرب عضب آپریشن ہوئے اور پورے ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ، ہم نے کراچی کی روشنیاں بحال کیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ 8فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا ہے ، اس ووٹ نے عوام کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے ۔ہم نوجوانوں کو جھوٹے دلاسے نہیں دیتے ، ماضیں بھی ان کے لئے اقدامات کئے ، دوبارہ اقتدار میں آکر انہیں لیپ ٹاپ اور نوکریاں دیں گے ، انہیں ہنر سکھائیں گے تاکہ یہ اپنا روزگار کما سکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات