جنرل نشستوں پر 5فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کامعاملہ ، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے عمل درآمد کرلیا، جے یوآئی ف ناکام
اتوار 28 جنوری 2024 21:20
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ کے مطابق خواتین کو جنرل نشستوں کے لیے کم از کم 5 فیصد ٹکٹ دینے کی پابند ہیں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر مجموعی طور پر 471 خواتین امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں اور ازاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہی ہیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے سب سے زیادہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ خواتین 20 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز نے 17 اور پاکستان پیپلزپا رٹی نے 10 خواتین کو ٹکٹ جاری کیے ہیں جماعت اسلامی نے 8 اور جمعیت علما اسلام نے ایک خاتوں امیدوار کو جنرل نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کیا،پاکستان تحریک انصاف نے ٹوٹل 266 میں سے 20 خواتین امیدواروں کو قومی اسمبلی کے براہ راست الیکشن لڑنے کا ٹکٹ جاری کیا ہے ان میں این اے 30 سے شاندانہ گلزار، این اے 50 ایمان طاہر، این سے 57 سیمامب طاہر، این اے 69 کوثر پرویز، این اے 71 ریحانہ امتیاز ڈار، این اے 77 راشدہ طاہر, این اے 117 صنم جاوید، این اے 118 عالیہ حمزہ، این اے 130 ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 134 سدرہ فیصل، این اے 151 مہر بانو, این اے 155 عفت ، این اے 156 عاشہ جٹ، این اے 166 کنول شوزب, این اے 185 زرتاج گل، این اے 197 ناہید، این اے 202 امبرین مہر، این اے 215 ماہر بلوچ، این اے 216 نازش، این اے 217 روزینہ، این اے 227 شابانہ شامل ہیں اسی طرح مسلم لیگ نواز نے قومی اسمبلی کی نشتوں کے لیے 17 خواتین امیدواروں میں ٹکٹ جاری کیے ہیں ان میں این اے 24 فرح خان، این اے 29 اور 31 سے ثوبیا، این اے 67سائزہ تارڈ، این اے 73 نوشین افتخار، این اے 111 شیزہ منصب، این اے 119 مریم نواز ، این اے 158 تہمینہ دولتانہ، این اے 177 سیدہ شیر بانو بخاری، این اے 226 عقیلہ، این ای227 سورات ٹیبو، این اے 232 ڈاکڑ نشاط فاطمہ، این اے 236 پروین بشر، این اے 238 سدرہ المنتہ ، این اے 240 سکینہ انور، این اے 241 روزینہ انور، این اے 247 ناہید پروین، اور این اے 249 سے انصب رضا شامل ہیں پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے لیے ٹوئل 133 سیٹوں میں سے 10 خواتین کو ٹکٹ جاری کیے ہیں ان میں این اے 24 شازیہ تہمس، این اے 37 مہر سلطانہ، این اے 39 فرزانہ شیرین، این اے 51 مہرین اکرم راجہ، این اے 56 سمیرا گل، این اے 99 نیہا جاوید، این اے 100 سدرہ سعید بنڈیشا، این اے 202 سے نفیسہ شاہ ، این اے 209 سے شازیہ مری اور این ای233 سے نداعاصم شامل ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے 8 سیٹوں پر خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا ان میں این اے 122 زیبا بشارت، این سے 156 انعم حمزہ، این اے 189 عفیفہ اطہر، 190 متحرمہ نگینہ، این اے 199 محترمہ شکیلہ، این اے 203 سے محترمہ سکینہ سبحان علی، این اے 222 صفیہ خانم اور این سے 265 ثمینہ سعید شامل ہیں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے گئے ہیں جبکہ صرف ایک خاتون امیدوار کو جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کیا گیا ہے اس حوالے سے جے یوآئی کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔
اعجاز خانمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ میاں شریف مرحوم کے ”نمونے“ جب بھی ایوانوں تک پہنچے، کسی گود کی سواری یا عوام کے ووٹ پر نقب زنی کے ذریعے ہی پہنچے
-
مینڈیٹ چور اقتدار میں بٹھائے جائیں تو انہیں بوٹ چاٹ کر چٹخارے لینے اور بے مغز بیانات داغنے کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا
-
آئینی عدالت کیلئے ترامیم پاس ہوجاتی ہیں تو سب کو سراپا احتجاج ہونا چاہئے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ اسلام آباد میں احتجاج کی کال دیے جانے کا امکان
-
اکتوبر 7 برسی: جنگ میں خاندان کے 45 افراد کھو دینے والے شخص کی کہانی
-
اگست 2024ء میں حکومت نے 739 ارب روپے قرض لیا ‘سٹیٹ بینک
-
عالمی بینک کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 2 ارب ڈالرز امداد کا اعلان
-
معیشت میں تھوڑی بہتری آئی ہے لیکن سیاسی عدم استحکام کی تلوار لٹک رہی ہے
-
عمران خان نے حکومت کو بہت بڑی آفر دی تھی کہ نئے الیکشن کروا دیں
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط سفارش کردی
-
امیر جماعت اسلامی سے ایران کے سفیر کی ملاقات ،پاک ایران گیس پائپ لائن اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پرگفتگو÷
-
وزیر اعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات،فلسطینیوں کی پاکستان کی جانب سے امداد کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے حوالے سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.