ڑ*جماعت اسلامی کے دورِحکومت میں کسی وزیر،مشیر، سیاستدان، گورنر، بیوروکریٹ کو دس مرلہ سے بڑا گھرنہیں ملے گا۔ عوام کا پیسہ حکمران اشرافیہ کے پروٹوکول پر خرچ ہورہا ہے، ملک 80ہزار ارب کا مقروض ہے،سراج الحق
پیر 29 جنوری 2024 19:45
(جاری ہے)
امیدوران قومی وصوبائی اسمبلی اویس قاسم، رانا عمرفاروق، اسداللہ، ڈاکٹر مبشر، زبیر گوندل، عامر چیمہ، عبدالمنعم اور دیگر قائدین بھی اس موقع پرموجود تھے۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک کو نواز دو کی باتیں کرنے والے جان لیں کہ عوام کو کسی نواز کی نہیں تعلیم، صحت، روزگار کی ضرورت ہے۔ جتنا نقصان دو خاندانوں نے پاکستان کو پہنچایا اتنا امریکیوں نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کو نہیں پہنچایا تھا، یہ کم ازکم چالیس سالوں سے ملک پر مسلط ہیں، ایک شخص تین دفعہ وزیراعظم رہ کر چوتھی بار کرسی مانگ رہا ہے، دوسرا شہزادہ کہتا ہے کہ ان کے نانا، والدہ وزیراعظم تھے تو اقتدار ان کا بھی حق ہے،پی پی چیئرمین اور ن لیگ کی نائب صدر چند ماہ قبل بہن بھائی تھے اب عوام کو نوراکشتی دکھائی جارہی ہے، عوام جان لے پی پی، ن لیگ میں سے کسی ایک کو ووٹ دینا دوسرے کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے،لوگ اب ان کے جھانسے میں نہ آئیں، اب حل صرف جماعت اسلامی ہے، ہماری حکومت آئی تو کاشتکاروں اور مزدوروں کو ان کا حق ملے گا، تعلیم عام کریں گے، لوگوں کو صحت کی سہولیات ملیں گی، بے روزگاروں کو روزگار ملے گا، خواتین کے لیے یونیورسٹیاں بنائیں گے، انہیں تحفظ اور عزت ملے گی، خواتین اور نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے بلاسود قرضے دیں گے، ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کریں گے، وسائل کی منصفانہ تقسیم ہرحالت میں یقینی بنائی جائے گی۔امیر جماعت نے اہل سرگودھا سمیت ملک بھر کے ووٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ الیکشن میں ان کے پاس برہمن، شودر کی تقسیم کرنے کا بہترین موقع ہے، عوام کو شودر سمجھنے والے سیاسی برہمنوں، ظالم جاگیرداروں،وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ لوگ 8فروری کو ترازو پر مہر لگائیں، صرف جماعت اسلامی ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی &ہے۔ ہم نے اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی ہر مشکل وقت میں مدد کی، فلسطینیوں کے لیے ایک ارب چالیس کروڑ اکٹھا کیا،نام نہاد بڑی پارٹیوں کے لیڈران نے امریکہ کے خوف سے اسرائیلی مظالم پر کوئی احتجاج نہیں کیا، انہوں نے مل کر کشمیر کا سودا کیا، یہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کرنے اور ریمنڈ ڈیوس کو باعزت رہائی دینے والوں میں ہیں۔ جماعت اسلامی کامیاب ہوکر اہل فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑے گی، ڈاکٹر عافیہ کو رہائی دلا کر واپس لائیں گے۔امیر جماعت نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ پر 15برس حکومت کی، آج بھی وہاں سکولوں پر وڈیروں کے قبضے ہیں، سابقہ حکمرانوں نے قوم کے بچوں کو تعلیم سے محروم کیا، ملک میں پونے تین کروڑ بچے سکول نہیں جاتے، اسی فیصد آبادی صاف پانی سے محروم ہیں، انہوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا،جماعت اسلامی معیشت ٹھیک کرکے عوام کی مہنگائی بے روزگاری سے جان چھڑائے گی، ہم انصاف اور قانون کی بالادستی قائم کریں گے۔… اعجاز خانمزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.