Live Updates

عمران خان نے الیکشن لڑنے کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کر دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 31 جنوری 2024 12:03

عمران خان نے الیکشن لڑنے کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31جنوری 2024ء ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن لڑنے کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔عمران خان کی جانب سے اپیلیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئیں۔عمران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کر دیں۔ اپیلوں میں ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

عمران خان نے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیئے، جس پر عمرا ن خان نے لاہور ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل کے روبرو چیلنج کیا، تاہم اپیلٹ ٹربیونل نے عمران خان کی اپیل خارج کر دی اورکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو ناہل قرار دے دیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغزات نامزدگی پر اعتراضات برقرار رکھے گئے۔ عدالت نے سابق چیرمین پی ٹی آئی کے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی بحال کرنے کی درخواست خارج کی۔ اس کے علاوہ عدالت نے فواد چوہدری ،حبا فواد، حماد اظہر اور پرویز الہیٰ کو ابھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

جب کہ لاہور ہاٸیکورٹ نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ ہائیکورٹ نے وائس چیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کاغذاتِ نامزدگی خارج ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی،عدالت نے ٹریبونل کے فیصلے برقرار رکھے۔خیال رہے کہ عمران خان کو دس سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات