ہمارا منشور و مقصد ایک اسلامی خوشحال کرپشن سے پاک پاکستان کا قیام یقینی بنانا ہے، عبدالرزاق خان

جمعہ 2 فروری 2024 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) پی ایس 114سے جماعت اسلامی کے امیدوار و امیر جماعت اسلامی ضلع غربی سائٹ کراچی عبدالرزاق خان نے کہا ہے کہ آٹھ فروری عوام کی فتح کا دن اہل کراچی کی فتح کا دن ہے سندھ کے عوام کا حق غصب کرنیوالوں کو شکست فاش ہوگا۔ شیر شاہ میں کارنر میٹینگ کے موقع معزیزین علاقہ و کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاں کہ ہمارا منشور اور مقصد ایک اسلامی خوشحال اور کرپشن سے پاک پاکستان کا قیام یقینی بنانا ہے اس کے لیے جماعت اسلامی کے پاس ایماندار اور اہل قیادت موجود ہے جماعت اسلامی کے ساتھ عوام کی سپورٹ اور پاکستان کے مستقبل کو سوارنے کے لئے جاندار پروگرام موجود ہے۔ شہر کراچی کی خدمت جماعت اسلامی نے کی پیپلز پارٹی سندھ میں پندرہ سال سے برسر اقتدار ہے اس دوران پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہی کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی عوام نے پی پی پی، ن لیگ، پی ٹی آئی، ایم کیوں ایم کو ازما لیا ہے یہ لوگ زبانی خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ جب شہر کراچی میں ہمیں اقتدار ملا تو ہم نے کراچی کو روشنیوں کا شہربنایا۔ بطور یوسی ناظم جب میٹرروول سائٹ کی عوام نے مجھے منتخب کیا تو ہم نے میٹروول کی خدمت کی میٹروول کی یوسی کو کراچی کی مثالی یوسی بنائی۔ میٹروول کی طالباب کے گلز کالج بنیا لڑکوں کے لیئے بوائز کالج بنیا جس سے ہر سال سیکڑوں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں میٹروول کی عوام کو کھیلنے کے گرائونڈ، پمپنگ اسٹیشن ماڈل پارکس دیے آج شہر کراچی جرائم کا گڑھ بن گیا انفرا اسٹرکچر اور سیوریج کا نظام تباہ ہوگیا۔

پینے کا پانی دستیاب نہیں۔ تعلیم کا نظام تباہ ہے ملک پر جاگیرداروں، سرمایہ داروں ر اوڈیرہ شاہی کا راج ہے اس ظلم کے نظآم کو شکست دینے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ جماعت اسلامی کا مضی خدمت و قربانیون سے برا پڑا ہے ہمارے نامزد امیدواران کرپشن سے پاک ہیں۔ دو بار میئر اور رکن قومی اسمبلی رہنے والے عبدالستار افغانی نے شہر کی عوام کی خدمت کی ان کا جنازہ لیاری کے ساٹھ گز کے فلیٹ سے اٹھا۔

نعمت اللہ خان نے کرچی کی خدمت کی کراچی کو روشینوں کا شہر بنایا کراچی کی عوام کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کردی عبدالرزق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پوری طاقت کے ساتھ انتخابی میدان میں موجود ہے آٹھ فروری کو کراچی کے عوام ووٹ کی طاقت سے اس شہر کو کھنڈر بنانے والوں سے انتقام لیں گے اب کراچی کی عوام خدمت کو ووٹ دے گی زبان کے نام پر سندھ کے عوام کو لوٹنے والی پیپلز پارٹی ایم کیو ایم ، ن لیگ ان شاٰئاللہ شکست سے دوچار ہوگی جیت ترازو کی ہوگی جیت عوام کی ہوگی