Live Updates

وزیراعظم کون ہوگا،فیصلہ عمران خان کریں گے

ن لیگ اور پی پی منڈی لگا کر بیٹھی ہے ، خوش فہمی ہے کہ ہمارے بندے خرید لیں گے،حامد خان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 10 فروری 2024 14:10

وزیراعظم کون ہوگا،فیصلہ عمران خان کریں گے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری2024 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا اس متعلق عمران خان فیصلہ کریں گے۔انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جیتا ہوا کوئی امیدوار دوسری طرف گیا تو تاریخوں سے معاف نہیں کرے گی۔ن لیگ اور پی پی منڈی لگا کر بیٹھی ہے ، خوش فہمی ہے کہ ہمارے بندے خرید لیں گے، ہمارا کوئی بھی رکن نہیں پارلیمنٹ کسی کے پاس نہیں جائے گا۔

حامد خان نے کہا حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق بنتا ہے۔ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا ،قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں میں ہماری اکثریت ہے پنجاب میں دھاندلی کر کے ہمیں ہروایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں اور ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار کسی پارٹی کو جوائن نہیں کریں گے، اسی پارٹی میں رہیں گے جس کی ہدایت انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہماری نشستیں 150 کے قریب ہیں، امید ہے کہ ہم حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے انتخابات کے نتائج سامنے آرہے ہیں سیاست کے بڑے بڑے برج الٹ رہے ہیں۔

تحریک انصاف پارلیمنٹ میں رہے گی اور اپنا رول ادا کرے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 10 بونیر سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان 1 لاکھ 10 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس حلقے سے عوامی نیشنل پارٹی کے امید وار عبدالروف 30 ہزار 302 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 10 بونیر میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس حلقے سے ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 37.3 فیصد رہا۔خیال رہے کہ عام انتخابات 2024ءکے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 100 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ 72 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات