شہبازشریف سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک کی ملاقات ، پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار

خوشی ہے قائد نوازشریف کی امانت انکے حوالے کردی، پہلے بھی مسلم لیگی تھا، اب بھی مسلم لیگی ہوں، عقیل ملک

منگل 13 فروری 2024 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے لیگی رہنما حاجی عمر فاروق کے ہمراہ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، ملک محمد احمد خان، مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ اور خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے ۔

بیرسٹر عقیل ملک نے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پربیرسٹر عقیل ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان اور عوام کی خدمت کا راستہ اختیار کیا۔بیرسٹر عقیل ملک نے پارٹی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ قائد نوازشریف کی امانت ان کے حوالے کردی، پہلے بھی مسلم لیگی تھا، اب بھی مسلم لیگی ہوں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این ای54سے آزاد امیدوارکے طورپر جیتنے والے بیرسٹر عقیل ملک مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوچکے ہیں ، بیرسٹر عقیل ملک سیاست کے دو روایتی حریفوں چوہدری نثار اور غلام سرور خان کو شکست دے کر کامیابی ہوئے ، بیرسٹر عقیل ملک این اے 54 راولپنڈی تھری سے 85 ہزار 912 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔