کراچی ڈویژن کے قومی اسمبلی کے حلقوں سے کامیاب ہونے والے 21 امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 14 فروری 2024 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی ڈویژن کے قومی اسمبلی کے حلقوں سے کامیاب ہونے والے 21 امیدواروں کا نوٹیفکیشن گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کے لیے جاری کر دیا ہے۔بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 229 ملیر 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم، این اے 230 ملیر ٹو سے پیپلز پارٹی کے سیّد رفیع اللہ، این اے 3 سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 232 کورنگی 1 سے ایم کیو ایم پاکستان کی آسیہ اسحاق صدیقی، این اے 233 کورنگی 2 سے ایم کیو ایم پاکستان کے محمد معین عامر پیرزادہ، این اے 233 کورنگی ٹو سے محمد اقبال خان، این اے 235 کراچی ایسٹ ون سے ایم کیو ایم پاکستان کے محمد اقبال، این اے 236 ایسٹ ٹو سے ایم کیو ایم پاکستان کے حسن صابر اور این اے 237 سے پیپلز پارٹی کے اسد عالم نیازی کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

این اے 239 سائوتھ 1 سے پیپلز پارٹی کے سردار نبیل گبول، این اے 240 سائوتھ ٹو سے ایم کیو ایم پاکستان کے ارشد عبداللہ ووہرہ اور این اے 241 جنوبی 3 سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کامیاب امیدوار قرار پائے۔این اے 242 کیماڑی 1 سے ایم کیو ایم پاکستان کے سیّد مصطفی کمال، این اے 243 کیماڑی ٹو سے پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل، این اے 244 ویسٹ 1 سے ایم کیو ایم پاکستان کے محمد فاروق ستار، این ایس 245 ویسٹ ٹو سے ایم کیو ایم پاکستان کے سیّد حفیظ الدین، این اے 246 ویسٹ تھری سے ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق، این اے 247 سینٹرل 24 سے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد الحق، این اے 249 سینٹرل تھری سے ایم کیو ایم پاکستان کے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 سینٹرل فور کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے فرحان چشتی کامیاب قرار پائے۔

نوٹیفکیشن منیجر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس اسلام آباد کو گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کے لیے بھی بھیجا گیا ہے۔