شہبازشریف کو وزیراعظم اور مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ درست اقدام ہے، نسرین اشرف

عوام اور مسلم لیگ(ن) کے بیچ اعتماد کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا،مسلم لیگ(ن) حقیقی عوامی پارٹی اور وفاق کی زنجیر ہے،مسلم لیگی رہنما

جمعہ 15 مارچ 2024 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین این اے 54 اسلام آباد کی صدر نسرین اشرف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پورے ملک کے اندر عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کا شیر چلا،مسلم لیگ(ن) کی عام انتخابات میں جیت عوام کی طرف سے اعتماد کا ووٹ ہے،پاکستان کی عوام نے مسلم لیگ(ن) کا انتخابات کیا ہے اور دیگر نام نہاد بیانئے کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا واویلا جھوٹ پر مبنی ہے ،نالائق ٹولے اپنے دور اقتدار میں بلندوبانگ دعوے کئے جبکہ مسلم لیگ(ن) نے عملی اقدامات کئے جس سے ملک میں تعمیروترقی اور خوشحالی کا دوردورا ہوا، مسلم لیگ(ن)نے بیانیہ نہیں عوامی خدمت میں وقت گزرا ہے،میاں نوازشریف کی قیادت میں عوام کو پورا یقین ہے کہ ہم ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے،پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، عوام اور مسلم لیگ(ن) کے بیچ اعتماد کا یہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم نسرین اشرف نے کہاکہ عام انتخابات میں اکثریت سے کامیابی مسلم لیگ(ن) کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے،پارٹی کی جڑیں آج بھی عوام میں پہلے کی طرح مضبوط ہیں، مسلم لیگ(ن) حقیقی عوامی نمائندہ پارٹی اور وفاق کی زنجیر ہے،مسلم لیگ(ن) کی جیت پاکستان کے عوام کا قائد میاں نوازشریف اور مسلم لیگ(ن) کی عوامی خدمت کے اعتراف کا مظہر ہے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت صرف مسلم لیگ(ن) کی قیادت رکھتی ہے اور ہم سب پارٹی قائدین کے دست و بازو بن کر ملکی تعمیر وترقی واستحکام کی جدوجہد میں بھرپور کردار اداکریں گے،پارٹی کارکنان اس کاز کی خاطر پرعزم اور تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 8فروری کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) واضح برتری حاصل کرکے سب سے بڑی سیاسی جماعت ثابت ہوئی ہے جو وفاق اور پنجاب میں حکومت بنا کر عوامی خدمت اور ملکی ترقی و خوشحالی پروان چڑھائے گی،نسر2017ء میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے اقتدار پر جب شب خون ماراگیا تو پاکستان ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن تھا ،ملکی ترقی بغض عناصر کو برداشت نہیں ہوئی اورایک سازش کے تحت میاں نوازشریف کو اقتدار سے الگ کردیاگیا۔