Live Updates

ملک و قوم کی تعمیر وترقی وخوشحالی کیلئے (ن) لیگ عوام دوست پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے ، درست اقتصادی ترجیحات کا تعین کرنے کیلئے پرعزم ہے، فرح ناز اکبر

تمام سیاسی جماعتوںکو سیاسی ڈائیلاگ سے میثاق معیشت کی جانب بڑھناہوگا ،معاشی استحکام سے ہی سیاسی استحکام آئے گا جو وقت کی اولین ضرورت ہے،رکن قومی اسمبلی صدر مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد

بدھ 3 اپریل 2024 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی صدر فرح ناز اکبر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے انتخابات میں دھاندلی کے پروپیگنڈے اور آئی ایم ایف جیسے ادارے کو نئی حکومت سے تعاون نہ کرنے کے مطالبے کے باوجود شہبازشریف حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیاگیا ہے،امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہبازشریف کو تہنیتی خط لکھ کر یقین دہانی کرائی ہے کہ دنیااور خطے کودرپیش وقت کے اہم چیلنجز کا سامنا کر نے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ریگا اور صحت عامہ کا تحفظ ،معاشی ترقی اور سب کیلئے تعلیم مشترکہ و عن ہے جسے ملکر فروغ دیتے رہیں گے، پائیدار زرعی ترقی،آبی انتظام،2022ء کے سیلاب کے اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے سب جماعتوں باالخصوص سابقہ پی ٹی آئی اور موجودہ سنی اتحاد کونسل کو ذمہ دارانہ کردارادا کرنا ہوگا بلاوجہ کے سیاسی جلسے جلوسوں اور ریلیوں کاملکی معاشی صورتحال پر منفی اثر پڑ ے گا، بدقسمتی سے دھونس،دھمکیاں اور پراپیگنڈا پی ٹی آئی کا وطیرہ رہاہے،ایک طرف کہتے رہے کہ بانی چیئرمین سے ان کی ملاقاتیں نہیں کرائی جاتیں لیکن ریکارڈ توکچھ اور ہی بتا رہا ہے،6ماہ کی قید کے دوران 976ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ملاقاتیں کرنے والوں میں65 مختلف شخصیات شامل ہیں اوربانی چیئرمین کے پسندیدہ کھانے میں دیسی مرغی اور دیسی گھی،دیسی انڈے اور مچھلی، گوشت بھی شامل ہے ، پر 35لاکھ روپے خرچہ آیا ہے،جیل میں اس وقت7ہزار سے زائد قیدی ہیں اور6ماہ میں ان قیدیوں کی 7256 ملاقاتیں ہوئی،مجموعی طورپر 300سی400 افراد قیدیوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں،حالیہ چند دنوں سے تو سیکورٹی خدشات پر اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت دیگر تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے کہاکہ امین گنڈاپور کوبتانا ہے کہ آپ ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں آپکو وفاق اور پنجاب کودھمکیاں دیتے ہوئے اپنے عہد ے کا خیال کرناچاہئیے،پاکستان موجودہ مشکل حالات میں اس طرح کی دھمکیوں کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا،آپ کو بتانا ہے کہ آپ ایک اکائی کے چیف ایگزیکٹو ہیں آپ کو اپنے لہجے میں شائستگی لانی چاہئیے او راپنی قیادت کی خوشنودی کیلئے ملک کو مشکل میںنہ ڈالیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد بغیر کسی تاخیر کے صوبے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ شروع کردیا اور دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں جنہیں صرف دھمکی آمیز بیانات دینے اور صوبے کی عوام کو اپنے ہی صوبے کی بیوروکریسی کے خلاف بھڑکانے سے فرصت نہیں،آپ جیسے بھی وزیراعلیٰ بن گئے ہیں اب پروپیگنڈے، دھونس اور دھمکیوں کے بجائے صوبے اور عوام کی حالت زار پر توجہ دیں جو آپ کی قیادت کی10 سالہ نااہلی کی وجہ سے توجہ کے منتظر ہیں، ہمارا چیلنج ہے کہ آئیں کارکردگی کے میدان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا مقابلہ کریں کیونکہ ہم آپ کئی طرح دھونس دھمکیوں اور پروپیگنڈے کے قائل نہیں ہیں بلکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوام اور ملک کاسوچتی ہے اور اس پر کاربند رہے گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات