
ملک میں ترقی و استحکام کیلئے حزب اختلاف کو ذمہ دارانہ پارلیمانی کردار ادا کرنا چاہئے، بلاول بھٹو زرداری
جمعہ 5 اپریل 2024 21:30
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ سیاستدانوں کو مفاہمت اختیار کرنی چاہیے یا کم از کم ایک ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے، اگر سیاستدان اور ادارے اپنے اپنے دائروں کے اندر رہتے ہوئے کام کریں تو پاکستان ترقی کرسکتا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان معاشی اور سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں مشکل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں عوام نے کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ دے کر سب کو مل کر مسائل حل کرنے کا پیغام دیا ہے۔ عوام نے کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں دی، عوام چاہتے ہیں کہ سارے مل کر مسائل کا حل نکالیں اور پاکستان کو ایک جدید ترین ملک بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، مسائل کے حل میں منتخب نمائندوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ منتخب نمائندے عوامی ضرورتوں کے مطابق مشاورت سے منصوبے ترتیب دیں۔ پی پی پی چیئرمین نے حالیہ عام انتخابات میں بھرپور حمایت کرنے پر شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ا ن کی محنتوں کی وجہ سے صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر صدر مملکت منتخب ہوئے ہیں۔ ایک بار پھر تاریخ رقم ہوئی ہے کہ صدر آصف علی زرداری ملک کے وہ پہلے سویلین ہیں جو دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ہم ایک بار پھر ثابت کریں گے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ 14 اپریل کو قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے گڑھی خدابخش میں ایک تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے جیالے شرکت کرکے قائدِ عوام کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو پارٹی اور جیالوں کے لیے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا۔ عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ قائدِ عوام کو فیئر تڑائیل نہیں ملا، اِس کامیابی پر ہم صدر آصف علی زرداری کے شکر گذار ہیں۔ یہ ہر جیالے کا خواب تھا کہ وہ اپنی زندگی میں قائدِ عوام کو انصاف مِلتا دیکھے۔ تقریب میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، ایم پی اے جمیل احمد سومرو، ایم این اے اعجاز جکھرانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.