شہید بھٹو امید کا منارہ نور تھے اور آنے والے وقتوں میں بھی وہ امید کا منارہ نور رہیں گے،محمود الحسن اعوان

پیر 15 اپریل 2024 17:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز آزاد کشمیر کراچی ڈویژن کے صدر محمود الحسن اعوان نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا مشورہ دے کر ایک مرتبہ پھر پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کے لیے تعاون کی پیشکش کر کے تاریخ رقم کر دی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الحسن اعوان نے کہا کہ شہید بھٹو امید کا منارہ نور تھے اور آنے والے وقتوں میں بھی وہ امید کا منارہ نور رہیں گی انہوں نے کہا کہ جمہوریت، شہری آزادیوں اور صوبائی خود مختاری کیلئے پیپلزپارٹی پرعزم رہے گی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا شہید بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا جس کی بنیاد انسانی حقوق اور صوبائی خودمختاری کے اصولوں پر ہے، تبدیلی ووٹ کے ذریعے آنی چاہیے نہ کہ گولی کے ذریعے اور یہی پارٹی کے بانی چیئرمین کا دیا ہوا سیاسی سبق ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو کھونے کا درد صدیوں تک محسوس کرتی رہے گی، لیکن جنہوں نے اس عظیم لیڈر کی جان لی، وہ آج تاریخ کے کوڑے دان میں پڑے ہیں۔

انہوں نے حقیقی جمہوریت کی بنیاد حق رائے دہی پر قائم پارلیمانی نظام پر رکھی۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کو جنرل ضیاالحق کے مارشل لا دور حکومت میں 4 اپریل 1979 میں ایک متنازعہ ٹرائل کے بعد راولپنڈی میں پھانسی دید ی گئی جسے بعد ازاں عدالتی قتل قرار دیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کمی نہیں ۔