وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2024 21:56

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔،آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے جملہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر امور کشمیر نے تحریک آزادی کشمیر کیلیے پاکستان کی سیاسی ،اخلاقی و سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے جائز حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں ، آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی ، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،،آزادکشمیر حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کا تعاون جاری رہے گا ،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی انجنیر امیر مقام کو وفاقی وزارت امور کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددی اور کہاکہ اہل کشمیر کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔