سندھ میں بھی عوام کے منتخب نمائندوں کو جعلسازی سے ہروایا گیا ہے ،بیرسٹر شعیب شاہین
نواز شریف، مریم نواز سمیت دیگر سیاستدان بھی ہارے ہوئے ہیں یہ فارم 47 کی پیدوار حکومتیں ہم نہیں مانتے،حلیم عاد ل شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس
پیر 29 اپریل 2024 18:36
(جاری ہے)
بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا آپ لوگوں نے شرط لگائی ہوئی ہے کہ مقبولیت سے پہلے قبولیت ضروری ہے، کس آئین اور قانون میں لکھا ہوا ہے جو ظلم زیادتیاں اس ملک میں ہورہی ہیں، سندھ میں کھلواڑ کیا گیا ہے ملک میں لاقانونیت قائم ہے سندھ میں 16 سالوں سے یہی لاقانونیت جاری ہے زرداری ٹولا سندھ میں مسلط کیا گیا ہے سندھ میں سیاسی مخالفین پر انتقامی کارروائیاں کی جاتی ہیں کبھی پانی بند کیا جاتا ہے کبھی جھوٹے کیسز بنائے جاتے ہیں۔
بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا کل عمران خان کی رہائی کے لئے پی ٹی آئی کا سندھ ٹرین مارچ کامیاب ہوا سندھ کی عوام نے عمران خان سے محبت کا ثبوت دے دیا ہے عوام عمران خان کو ملک کا مسیحا سمجھتے ہیں جبکہ ایسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن، اور بونے کرپٹ سیاستدان عمران خان کو اپنے راستے کی رکاوٹ سمجھتیہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان اقتدار میں آگیا تو سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا عمران خان کے آنے سے پچیس کروڑ عوام کو حقوق ملیں گے یہ بونے کرپٹ سیاستدان نہیں چاہتے ہیں کہ عوام کو حقوق ملیں۔بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا یہ لوگ جا مہنگائی ختم کرنے آئے تھے آج انکی وجہ سے ہی دس گنا مہنگائی بڑھ گئی آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملکوں میں شامل کر دیا ہے پاکستان کی آدھی آبادی سطح غربت سے نیچے چلی گئی گئی کیوں کہ ملک میں قانون اور آئین کا نظام رائج نہیں ہیکوئی بھی بیرونی ممالک تیار نہیں جو پاکستان اپنا پیسا لیکر آئے ملک و قوم کی ترقی نظام انصاف کے رائج کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی۔بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا ہمارے دئور میں بیرونی ممالک کے لوگوں نے سب سیزیادہ سرمایہ کاری کی تھی جس ملک میں ججز بھی انصاف کے لئے دربدر ہورہے ہیں وہاں ترقی کیسے ہوسکتی ہے عدلیہ نے پچیس کروڑ عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے جو حالات اس وقت ملک میں ہیں ایسے حالات میں کون حکومت پر ٹرسٹ کرے گا۔بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا سندھ بھی اب جاگ اٹھا ہے کہا جاتا ہے سندھ میں زرداری ٹولا بستا ہے کل ٹرین مارچ میں میڈیا نے سندھ میں عوام کا عمران خان کے لئے جذبہ دکھایا کس طرح جگہ جگہ عوام عمران خان کے آزادی کے لئے جمع ہوئی۔بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا سندھ کے عوام کو یقین دلاتا ہوں یہ احتجاج تب ختم ہوگا جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتے، انشا اللہ سندھ دھرتی کو حقیقی آزادی دلائیں گے سندھ میں عمران خان کینظریے کو لاگو کرائیں گے۔انہوںنے کہا کہ آج منی لانڈرنگ والا سیاستدانوں کا پیسہ جو دبئی، لندن میں رکھا ہوا، اگر یہ پیسہ ملک میں لایا جائے تو ڈالر کی قیمت پچاس روپے تک ہوسکتی ہے ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی ہے، ملک کا سارا پئسا چوری کر کے ان سیاستدانوں نے باہر رکھا ہوا ہے۔ ان سیاستدانوں کا علاج، سرمایہ کاری خاندان سب اس ملک میں نہیں ہے،صرف حکمرانی کرنے کے لئے اس ملک پر مسلط کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے بچوں کے مستقبل کی لڑائی رہا ہے کراچی سے خیبر تک پوری ملک اور دنیا میں صرف ایک ہی لیڈر ہے جس پر دنیا یقین رکھتی ہے وہ عمران خان ہے۔ عمران خان نے ملک کی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کیا اور انٹرنیشنل ایسٹبیشمنٹ کو للکارا تھا پورے قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور بہت جلد انشا اللہ قوم کی مدد سے عمران خان کو جیل سے باہر نکالیں گے۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کے عوام جاگ چکے ہیں۔ گزشتہ روز ٹرین مارچ میں عوام نے ثابت کر دیا کہ سندھ کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سندھ کو زرداری مافیا نے غلام بنایا ہوا ہے سندھ کے عوام کے حقوق غضب کئے گئے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے 16 سالوں سے سندھ میں زداری مافیا قابض ہے صحت، تعلیم سمیت عوام سے بنیادی سہولیت تک چھینی گئی ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لئے پوری قوم جاگ چکی ہے 8 فروری کو الیکشن کے دن پوری قوم نے کل کر عمران خان کی رہائی کے لئے ووٹ دیا لیکن عوام کے مینڈیٹ کو چھینا گیا۔مزید قومی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
صوفی ثقافت و تہذیب یہاں بسنے والوں کے ڈی این اے میں ہے اس وقت تمام مسائل کا حل صوفی کلچر میں ہے،مشاہد حسین سید
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس کا دورہ ، کارکردگی کی تعریف
-
کاروبار کرنا یا چلانا حکومت کا کام نہیں ، حکومت کا کام صرف کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کا مستقبل مشکل میں دیکھ رہا ہوں ،منظوروسان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.