پیپلزپارٹی کا پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں یوم مزدور منانے کا اعلان

منگل 30 اپریل 2024 17:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے آج چاروں صوبوں کی طرح آزاد کشمیر بھر میں یکم مئی عالمی یوم مزدور انتہائی عقیدت و احترام، نظریاتی جوش و جذبے اور ملی یکجہتی سے منانے کااعلان کردیا اور کہا ھیکہ جب تک مزدور کو اس کے بنیادی حقوق میسر نہیں آتے ہماری پرامن جمہوری، آئینی، قانونی جدوجہد جاری رہے گی، عالمی یوم مزدور کے موقع پر آزاد کشمیر کے تمام اضلاع، تحصیل، سٹی مقامات پر شگاگو کے عظیم مزدوروں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور دنیا بھر کے محنت کشوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے جلسے جلوس ریلیاں اور سیمینار منعقد کرکے حکومتوں سے قانون سازی کے ذریعے عملدرآمد کے دیرینہ مطالبات کی منظوری کیلئے دباؤ بڑھایا جائے گا، عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں سپیکر قانون ساز اسمبلی سینٹر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ دین اسلام میں رزق حلال کمانے والے مزدورں کو حبیب اللہ کا درجہ دیکر دنیا و آخرت کی کامیابیوں کو انکے حقوق کی ادائیگی میں پنہاں کر دیا گیا ہے انکی اہمیت اور عظمت کی جس قدر رسول اللہ نے تلقین کی وہ دنیا کا کوئی اور مذھب تصور ہی نہیں کر سکتا پاکستان میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے مزدوروں کے حقوق کیلئے انقلابی اقدامات اور اصلاحات کا نفاذ عمل لایا بیرون ممالک باوقار معاہدوں اور باہمی احترام کے رشتوں سے لاکھوں پاکستانی کشمیری افراد کو روزگار مہیا کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا چوہدری لطیف اکبر نے کہا صدر پاکستان آصف علی زرداری پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں پارٹی اپنے منشور پر عملدرآمد سے معاشی اقتصادی انقلاب برپا کرے گی جسکا واضح ثبوت عام انتخابات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی عوامی منشور ہے ، چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی بڑے پیمانے پر مزدروں کو جامع پیکچ دینے کیلئے اتحادی حکومت بریک تھرو کرے گی اور ہم ہر فورم پر مزدوروں کی آواز اور نمائندگی کا حق ادا کرنے کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے دریں اثنا پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ شوکت جاوید میر نے کہا کہ پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین ،سپیکر چوہدری لطیف اکبر ،سیکٹرئری جنرل فیصل راٹھور نے پارٹی اور اسکی ذیلی تنظیموں کو یکم مئی عالمی یوم مزدور بھرپور انداز میں منانے کی ھدایت کر دی انھوں نے کہا مزدور کو ایک تولہ سونے کے برابر تنخواہ دینے کے سہانے خواب دکھانے کے بجائے تعلیم ،صحت اور روزگار اور جان و مال کا تحفظ دیا جائے جس طبقاتی نظام میں ورک چارج ملازم کو 20 ہزار روپے تنخواہ نہ دلوائی جا سکے، چائلڈ لیبر پر پابندی پر عملدرآمد نہ ہو سکے، لیبر کورٹ محض خانہ پری کے لئے قائم کئے گئے ہوں وہاں مزدوروں کے حقوق کی دعویدار حکومتیں انگلی کے پیچھے سورج چھپانے کی روش پر عمل پیرا ہیں، شگاگو کے عظیم مزدوروں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے استحصالی اور جبری نظام کے خلاف جس جدوجہد کی ابتدائ کی تھی وہ ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکی، بلکہ مراعات یافتہ طبقات پسے ہوئے طبقات کی شہ رگ پر منہ رکھ کر ان کا خون چوسنے سے بھی گریز نہیں کرتا، جو سر ا سر ظلم و نا انصافی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، لیبر و زرعی اصلاحات کا نفاذ کرکے انقلابی تبدیلیوں کی بنیادرکھی تھی، جس کے بعد غیر جمہوری قوتوں نے سرمایہ داروں، جاگیر داروں اور ان کے حاشیہ برداروں کو اپنے اقتدار کی طوالت کے لئے ساتھ ملانے کے لئے پھر وہی فرسودہ نظام مسلط کردیا، مارشل لائ کے سیاہ دور کے بعد قائد انقلاب محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ٹریڈ یونینز پر عائد پابندیاں ختم کرکے انتقامی اور سیاسی بنیادوں پر برطرف کئے گئے ہزاروں ملازمین کو باعزت بحال کرکے ان گنت خاندانوں کی معاشی کفالت کی، اور نئے قوانین کے ذریعے مزدور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا، شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اللہ کی رضا اور رسول اللہ ? کی اتباع کے لئے مخلوق خدا کی ترجمان بن کر میدان عمل میں بر سر پیکار ہے، بلکہ ملکی وقار قومی تشخص، عوامی مفادات، آئین قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام، عدم برداشت، فرقہ واریت، صوبائی تعصبات، لسانی جھگڑوں کو مٹانے کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر پاکستان آصف علی زرداری، سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور، چوہدری ریاض کی قیادت میں ناقابل تسخیر دفاع، قومی خوشحالی، عوامی حقوق کے لئے پارٹی کے انقلابی منشور اور بنیادی اساسی دستاویزات کے مطابق حکومت میں آکر عملدرآمد کرے گی۔