اپنی رائے مسلط کرنے ،قانون شکنی کی اجازت دیکر ریاست سے کھلواڑ کی چھوٹ ممکن نہیں ، چودھری لطیف اکبر

حکومتوں کا بنیادی آئینی کردار ہی خدمت خلق اور قومی مفادات کا تحفظ ہوتا ہے،با اختیار قوتوں کا دوہرا معیار تہذیبوں میں ٹکراؤ کو ہوا دینے کے مترادف ہے ، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی

منگل 21 مئی 2024 23:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ نظریہ استحکام پاکستان اور کشمیریت افواج پاکستان اہل کشمیر کیلئے عقیدت و احترام نظریاتی رشتوں کی وہ انمول بندھن میں بندھے ہوئے جنہیں دنیا کی ساری قوتیں بھی مل کر اس میں دراڑیں ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی اس لئے اختلاف رائے رکھنا یا پالیسیوں سے متفق نہ ہونا بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری شعور کی پختگی ہوتی ہے مگر اپنی ہی رائے مسلط کرنے اور قانون شکنی کی اجازت دیکر ریاست سے کھلواڑ کرنے کی کھلی چھوٹ ممکن نہیں حکومتوں کا بنیادی آئینی کردار ہی خدمت خلق اور قومی مفادات کا تحفظ ہوتا ہے آزاد کشمیر کے غیور عوام مفاہمتی احترام بھائی چارے کے قائل ہیں حکومتوں اور عوام کے درمیان ڈیڈ لاک کے بجائے ڈائیلاگ ناگزیر ہوتے ہیں لوگ بھی ہمارے پاکستان اور پاکستانی بھی ہمارے ،مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ جابرانہ قبضہ چھڑانے کیلئے سیاسی سفارتی اخلاقی عملی ہم آہنگی پیدا کر کے ملی یکجہتی کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اپنے آفس چیمبر میں بلدیاتی اداروں کے منتخب ممبران عمائدین شہر عوامی وفود اور پارٹی عہدیداروں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوام نے جس بردباری ذہنی بلوغت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے حکومت نے بھی غیر ضروری طاقت کا استعمال نہ کر کے دور رس نتائج کا حامل دانمشمدانہ فیصلہ کیا لہذا حکومت از سر نو ڈائیلاگ شروع کرنے میں پہل کرے ہم سب بھائی اور اور ایک مذھب کے ماننے والے انسانیت کے عظیم رشتوں کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ اس وقت پاکستان مخالف قوتیں جمہوری جدوجہدکو پاکستان کے خلاف بغاوت بنا کر بھیانک مناظر پیش کرنے کیلئے بات کا بتنگڑ بنا کر اسلامی نظریاتی رشتوں میں دراڑیں ڈالنے کے ناکام حربوں سے اپنی ذہنی خفت مٹا رہے ہیں پاکستان اہل کشمیر کا ہی نہیں عالم اسلام کا مظبوط قلعہ اور انسانی قدروں کی آماجگاہ ہے سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہیدکے عوام دوست فلسفہ سیاست پر قائم رہتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں اپنی جاندار آئینی جمہوری جہد مسلسل جاری رکھتے ہوئے ملکی مفاد قومی تشخص کی محافظ ہے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں ہونے والی خونریزی انسانیت کی تذلیل شیر خوار بچوں اور خواتین کے ساتھ سفاکانہ سلوک سے انسانیت شرمندگی محسوس کر رہی ہے مگر با اختیار قوتوں کا دوہرا معیار تہذیبوں میں ٹکراؤ کو ہوا دینے کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے طویل ترین جدوجھد کی مارشلا کا مقابلہ کیا قید کوڑے آنسو گیس بوگس مقدمات کا سامنا کیا لیکن ملک اور قوم کے خلاف نو مئی جیس سانحات رونما کرنے کا کبھی تصور بھی نہیں کیا انھوں نے کہا ابھی بھارت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے اجتماعی جدوجھد کرنا ہو گی سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری قوم کو ہمارا نعرہ سب پہ بھاری رائے شماری رائے شماری پر متحد کر دیا ہے پیپلز پارٹی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لازم اور ملزوم ہیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے معاہدہ تاشقند کے موقع پر تقسیم کشمیر کی عالمی سامراجی سازشوں کو ناکام بنا کر ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بے باک وکالت اور ترجمانی کا فریضہ سر انجام دیا ہے۔