
قومی اسمبلی اجلاس، اراکین اسمبلی نے سانحہ حیدرآباد سمیت اہم امور کو اجاگر کرتےہوئے ذمہ داران کے تعین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کامطالبہ کردیا
جمعرات 6 جون 2024 22:30
(جاری ہے)
اس حوالہ سے اسمبلی کی کمیٹی بھی بنائی جائے، یہ کمیٹی سندھ حکومت کے ساتھ مل کرتحقیقات کرے۔
انہوں نے کہاکہ ابھی تک وفاق کی جانب سے وہاں کوئی نمائندہ نہیں گیا ہے، وزیراعظم کوخود وہاں جانا چاہئے تھا اورلوگوں کومعاوضہ ملنا چاہئیے تھا۔طارق شاہ نے کہاکہ جوسانحہ ہواہے وہ افسوسناک ہے، سانحہ کے بعد وزیراعلیٰ، وزرا ور پی پی پی کے سینئرلوگ وہاں پرپہنچے اورزخمیوں کوکراچی منتقل کیاگیا، ہم نے وسائل کے اندر رہتے ہوئے اپنی پوری کوشش کی ہے، وفاق کی طرف سے معاوضہ جات ملنا چاہئے۔ علاوہ ازیں ہرمتاثرہ گھرانہ کو ایک ایک نوکری ملناچاہئیے۔ کیل داس نے کہاکہ وہ خود بھی کل متاثرہ علاقے میں گئے ہیں اورخود انہوں نے صورتحال کاجائزہ لیاہے۔ انہوں نے کہاکہ گیس سلنڈروں کے غیرقانونی کاروبارکا سدباب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے وزیراعظم کوپیغام بھی بجھوا دیاہے، وزیراعظم جب واپس آئیں گے تو اس بارے میں ان سے بات ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ اعجازجکھرانی نے کہاکہ حیدرآباد واقعہ سے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں ہم سب برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہیدذولفقارعلی بھٹو نے ملک کوپہلا آئین دیا اورملک کوایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی ہے۔ بے نظیربھٹو نے ملک میں جمہوریت کیلئے اپنی جان کی قربان دی ہے۔ محمداقبال نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ پورے ملک میں قبائل کونظراندازکیاجارہاہے، کل رات اسلام آباد آتے ہوئے تین بجے سرینا ہوٹل کے سامنے میرے ڈرائیور کو زدوکوب کیاگیا، مجھے پھرلاجز کی گیٹ پرروکا گیا اورصبح پانچ بجے تک ہمیں لاجز کے اندرجانے نہیں دیاگیا، میرامطالبہ ہے کہ آئی جی کوطلب کرکے ان سے تحقیقات کی جائے، اس واقعہ سے ایوان کا استحقاق مجروح ہواہے۔انہوں نے کہاکہ قبائل ملک کے سپاہی ہیں، گزشتہ ماہ ڈروں حملہ میں پانچ لوگ شہید ہوچکے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اورایوان سے واک آوٹ کرتے ہیں۔صدرنشین نے پارلیمنٹ لاجز کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔سنی اتحاد کونسل کے نثارجٹ نے نکتہ اعتراض پرکہاکہ پنجاب بھرمیں سرکاری سکولوں کو پرائیوٹائز کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، اس پراساتذہ سراپا احتجاج ہیں، یہ ہاؤس کے نوٹس میں آنا چاہئیے کہ یہ ظلم ہے۔ شیرافضل مروت نے کہاکہ این اے 41 لکی مروت کے عوام نے قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا ہے،لکی مروت میں 1993 سے سیمینٹ انڈسٹری آپریشنل ہے اوراربوں میں اس کامنافع ہے، 2024 تک سی ایس آر اوررائیلٹی کی مدمیں علاقہ کے عوام کوایک دھیلہ تک نہیں دیا گیا،صرف ایک اسپتال کراچی میں کھولاگیاہے، میرامطالبہ ہے کہ وزارت صنعت وپیداوارکو اس حوالہ سے رپورٹ طلب کرنی چاہئیے۔ سیمنٹ فیکٹری نے علاقہ میں ایک سکول یا اسپتال تک نہیں بنایا۔شیخ بدین کی پہاڑی کو ایک کلومیٹر تک کاٹ دیا گیاہے،انہوں نے کہاکہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری، سرفس رینٹ اوررائیلٹی علاقہ کے عوام کا حق ہے۔مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.