
مسلط کیا گیا بجٹ نہیں بلکہ لفظوں کا گورکھ دھندہ ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا، سید زین شاہ
پیپلز پارٹی نے سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا، عوام دشمن سندھ بجٹ کی بھرپور مخالفت کی جائے گی،صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی
ہفتہ 15 جون 2024 21:45
(جاری ہے)
سندھ حکومت نے ٹیکسوں میں مزید اضافہ کرکے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ اور حالات خراب ہوسکتے ہیں، ہم سروسز پر سیلز ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں، مہنگائی کی ماری عوام پہلے ہی ایف بی آر کو جنرل سیلز ٹیکس ادا کر رہی ہے جس کے بعد سندھ حکومت کا سوسز پر سیلز ٹیکس لگانا سراسر ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی بدترین بدعنوانیوں کی وجہ سے محمکہ ٹرانسپورٹ سندھ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، ٹرانسپورٹ پر رکھے گئے 56 ارب ماضی میں کراچی ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور سندھ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرح نااہلی، اقربا پروری اور بدعنوانیوں کی نظر ہو جائیں گے اس لئیے ریلوے اور پی آئی اے کی طرح محکمہ ٹرانسپورٹ کی نجکاری کی جائے، سید زین شاہ نے کہا کہ اجرت 37 ہزار رکھنا کاغذی کارروائی اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، پرائیویٹ سیکٹر پر کام کرنے والے افراد کے لئیے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ غریبوں کی امداد کے لئیے رکھے گئے 34.9 ارب ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں ماضی میں بھی غریبوں کی امداد کے لئیے مختص کی گئی رقم پیپلز پارٹی کی حکومت ہڑپ کر چکی ہے، سندھ حکومت نے اپنی شاہ خرچیاں پوری کرنے کے لئیے لائیف انشورنس، فضائی ٹکٹ، جائداد کاروبار اور گاڑیوں پر ظالمانہ ٹیکس عائد کئیے ہیں جس کو ہم مسترد کرتے ہیں، سندھ کے پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر 20 ہزار پروفیشنل ٹیکس معاشی قتل ہے جسے ہم نامنظور کرتے ہیں، تاجر برادری پر پہلے ہی بہت مشکلات ہیں، ٹیکس کا بوجھ بڑھنے سے مشکلات اور بڑھ جائیں گی، سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیم اور صحت کے شعبے کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی بدترین کرپشن کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ماضی میں بھی صحت اور تعلیم پر رکھی گئی رقم کرپشن کی نظر ہو چکی ہے کیونکہ سندھ میں تعلیم اور صحت کی وزارتوں پر زرداری مافیا کا کنٹرول ہے، مسلط اور کرپٹ پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے سندھ کے عوام کو بے روزگاری، بھوک افلاس اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ، تھر میں معصوم بچے غذائی قلت و طبی سہو لیات کی عدم فراہم سے بھی محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ سندھ بجٹ میں نکالی اور ماحولیاتی تحفظ کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے، سندھ میں فراہمی و نکاسی آب کا تباہ انفراسٹرکچر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور کوتاہیوں کی نشاندہی کررہا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے ماحولیاتی بہتری کے لیے کوئی پروگرام شروع نہیں کیا گیا جس سے سندھ حکومت کی ترجیحات کا پتا چلتا ہے، انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے لئیے دس ارب روپے رکھے گئے ہیں، سندھ کے لوگوں کے لیے پینے کا صاف پانی تو دور کی بات، گندا پانی بھی میسر نہیں، سید زین شاہ نے کہا ک سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں رہنے والی دو کروڑ کی آبادی کو کوئی سہولیات اور تحفظ نہیں دیا گیا، سندھ حکومت نے ضلع کیماڑی ہاکس بے پر مقامی ابادی کے بجائے ڈی ایچ اے اور دیگر ہاسنگ اسکیمز کو ہزاروں ایکڑ زمینیں الاٹ کی ہیں جس کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.