
2015 میں بغیر بڈنگ کے پلانٹ لگانے کی غلطی ضروری ہوئی
2017 اور 2018میں جو کوئلے کے پلانٹ لگے وہ تھوڑے مہنگے لگے، جب پلانٹ لگائے گئے تو سوچا نہیں کہ ڈالروں میں واپسی کیلئے پیسا کہاں سے آئے گا؟ مفتاح اسماعیل کا انکشاف
محمد علی
ہفتہ 3 اگست 2024
00:03

(جاری ہے)
پھر 2013میں مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو بجلی کی کافی قلت اور لوڈشیڈنگ تھی تو 2015میں ایک اور پالیسی متعارف کروائی گئی، اور بہت سارے پلانٹ لگے ، اس میں بھی 17فیصد طے ہوئے۔
پھر عمران خان کی حکومت آئی تو نظرثانی کی ایک اچھی بات کی گئی۔ اس میں ایک غلطی یہ تھی جس کمپنی کوایک کلوواٹ بنانے کیلئے 160گرام فرنس آئل چاہیے ہوتا تھا تو اس کو 180گرام کے پیسے دے ہوتے ہیں، عمران خان کے دور میں مشرف دور کے نظرثانی ہوئی اور قیمتیں بھی کم ہوگئی تھیں، حکومت چین سے بات کررہی ہے کہ اگلے چار سال میں جو پیسے دینے وہ قسطیں کرلیں اگلے دس سال میں دیں گے۔بکی ،بلوکی، حویلی اور رحیم یار خان میں چار پلانٹ لگے تھے، یہ ایل این جی پر چلتے ہیں، یہ بہت ہی اچھی قیمت پر لگے ہیں، جو بڈنگ کروائی گئی تھی وہ نیپرا کی پرائس سے لاکھ ڈیڑھ لاکھ ڈالر فی میگاواٹ کم تھی، اس وقت یہ 60لاکھ ڈالر پر پلانٹ لگنے تھے لیکن ساڑھے پانچ پانچ لاکھ ڈالر میں لگے، کوئلے پر کوئی بڈنگ نہیں تھی بلکہ فکس پرائس تھی، 2017اور 2018میں جو کوئلے کے پلانٹ لگے وہ تھوڑے مہنگے لگے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت 2015میں لگنے والے پلانٹس پر ریٹ کم نہ کراسکی، 2015میں لگنے والے پلانٹ چینی سرمایہ کاری کے تھے، اس لئے ریٹ کم نہ ہوئے، جب پلانٹ لگائے گئے تو سوچا نہیں کہ ڈالروں میں واپسی کیلئے پیسا کہاں سے آئے گا؟2015میں ایل این جی پلانٹ بڈنگ سے اور کوئلے پر بغیر بڈنگ کے پلانٹ لگے، میں نہیں سمجھتا کہ نوازشریف نے کوئی چوری کی یا کوئی بدنیتی شامل تھی، ہاں غلطی ضروری ہوئی ہوگی۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این کی طرف سے گیارہ ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری
-
قدرتی آفات سے بڑھتی مہاجرت موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، آئی او ایم
-
غریب ممالک پر قرضوں کا بوجھ انکٹاڈ کے سولہویں اجلاس کا اہم موضوع
-
جنوبی سوڈان: سیاسی انتشار اور بدعنوانی تشدد میں اضافے کا سبب
-
صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بار پھر پسندیدہ شخصیت قرار دےدیا
-
صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، نوبیل انعام دینے کیلئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں
-
اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
مصر کے شہرشرم الشیخ میں امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے
-
سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.