Live Updates

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 3 اگست 2024 19:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2024ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔ جبکہ با لائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالا ئی /شمال مشر قی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ 80، سیدپور17)، رحیم یار خان 71، بہاولپور(ائیرپورٹ)12، خانپور10، کوٹ ادو 07، لیہ 05، چکوال03، قصور 02، بہاولنگر 01، سندھ: سکھر 66، روہڑی 55، خیرپور 45، کراچی( کیماڑی 41، پی اے ایف مسرور بیس 20، قائد آباد، صدر 19، اورنگی ٹاؤن 18، کورنگی 16، ڈی ایچ اے (فیز 2) 15، پی اے ایف فیصل بیس 11، یونیورسٹی روڈ، ایم او ایس، گڈاپ 05، ڈی سی آفس04، ناظم آباد، گلشن حدید، سرجانی ٹاؤن، جناح ٹرمینل 03، ابراہیم حیدری 02، گلشن معمار، بن قاسم 01، روہڑی 38، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد 33، پڈعیدن 14، لاڑکانہ، جیکب آباد10، موہنجوداڑو 06، سکرنڈ05، ٹنڈو جام ، چھور03،میر پور خاص 02، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 41، کاکول11، کالام، پاراچنار10، دیر (لوئر)07، بونیر 02، کشمیر: راولاکوٹ 10، کوٹلی 02، بلوچستان: بارکھان 04اورقلات میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44، دالبندین اور چلاس میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور04 اگست اتوار کے دوران شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،بنوں، کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاہے۔

جبکہ قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہےجبکہ سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات