سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی
مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا، اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو 4 حلقے کھلنے سے ختم ہوجائے گی؟ مذاکرات انہیں سے کروں گا جن کے پاس طاقت ہے، بانی تحریک انصاف عمران خان
محمد علی اتوار 4 اگست 2024 00:12
(جاری ہے)
بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔
محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دے ک غلط کیا۔ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا منع ہے۔ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا نافذ ہے۔ فوج کو مجھ سے معافی مانگنا چاہیے ظلم میرے ساتھ ہوا مجھے رینجرز نے اغوا کیا۔بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔ محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے توشہ خانہ سے متعلق 2 رہفرنس کرکے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ پہلے ریفرنس میں کہا ہار کی قیمت کم کروائی،دوسرے میں بھی یہی الزام ہے۔پہلے ریفرنس میں بھی انعام شاہ وعدہ معاف گواہ تھا نئے ریفرنس میں بھی وہی وعدہ معاف گواہ ہے۔ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد محسن نقوی چیئرمین نیب تفتیشی افسران سمیت جھوٹے بیان دینے والوں پر کیس کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلا ریفرنس جس ہار پر بنایا گیا نیب کو نہیں پتہ وہ ہار ہمارے پاس ہے۔ مارچ 18 کو بنی گالہ رہائش گاہ پر چھاپے سے قبل تمام قیمتی اشیا وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کردی تھیں۔ جس ہار پرمجھے سزا دی گئی میں نے غلطی سے بتا دیا تھا کہ وہ ہار ہمارے پاس موجود ہے نیب پھنس گئی تھی اس لیے مجھے جلدی میں سزا سنا دی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے کبھی بھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چلی۔ یہ ساری اخلاقی قوت سر سے اتار کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے کبھی بھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چلی۔ یہ ساری اخلاقی قوت سر سے اتار کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔ یہ ماضی کی طرح دوبارہ عدالتوں پرحملہ آور ہورہے ہیں۔ سابق کمشنر راولپنڈی نے جو کہا وقت نے اسے سچ ثابت کردیا۔مزید اہم خبریں
-
مالی سال 2024-25 کے پہلے دو ماہ میں کرنٹ اکاﺅنٹ 4 ماہ بعد سرپلس ہوگیا
-
مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم پاکستان نے نئے صوبوں کا مطالبہ کردیا
-
ملٹری کورٹس قبول نہیں کریں گے، آئینی عدالت کا دائرہ محدود ہونا چاہیے. رﺅف حسن
-
شک ہے آئینی عدالت میں جج لگا کر مرضی کے فیصلے کروائے جائیں گے. بیرسٹرعلی ظفر
-
ہمارے پاس مطلوبہ نمبرزکبھی بھی نہیں تھے. رانا ثناءاللہ کا اعتراف
-
بلاول بھٹو کو آئینی ترمیم کے مسودے کی شقوں کا علم تھا. سینیٹرکامران مرتضی
-
غیر ملکی قرضوں پر5 برس میں 88 کروڑ91 لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا. رپورٹ
-
ممکن نہیں ترامیم پر کوئی نیا مسودہ آجائے اور حکومت اس پر انگوٹھا لگا دے. عرفان صدیقی
-
فیض حمید ذمہ دار عہدے پر بیٹھ کرمخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لانے پر کام کررہے تھے ،سیکورٹی حکام
-
حزب اللہ کے پاس واکی ٹاکیز دس سال پرانی ہیں، جاپانی فرم
-
مہنگائی پہلی مرتبہ نیچے آئی ہے یہ خود بخو د نہیں ہوا پس منظر میں ہماری کاوشیں ہیں،مریم نواز
-
پی ٹی آئی جلسے کا معاملہ،عدالت کی تمام درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.