
دھرنا کے مطالبات 25 کروڑ عوام کے دُکھ درد کے ترجمان ہیں،
وزیراعظم ضِد، ہٹ دھرمی چھوڑیں، مطالبات تسلیم کرکے عوام کو ریلیف دیں، لیاقت بلوچ
طارق مجید کھوکھر
بدھ 7 اگست 2024
16:51
(جاری ہے)
شیخ مجیب الرحمن اور شیخ حسینہ واجد نے اقتدار میں آکر جمہوریت اور عوامی فلاح کی بجائے آمرانہ روِش کو اپنایا اور دونوں عوام کے انتقام کا نشانہ بن گئے۔
بنگلہ دیش کے عوام خصوصاً طلبہ و طالبات اور نوجوانوں نے دُنیا بھر میں آمریت اور غیرآئینی روِش کے حکمرانوں کے خلاف مزاحمت کی نئی تاریخ مرتب کی۔ بنگلہ دیش، پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بھوٹان جیسے ممالک کو فوری طور پر بھارتی بالادستی سے آزاد سفارتی، تجارتی، علم و ٹیکنالوجی کے تعلقات مضبوط کرنے کی طرف قدم بڑھایا جائے۔ جنوبی ایشیا میں ہندوتوا، بھارتی دہشت گردی سے آزاد سفارتی، سیاسی، معاشی تعلقات کا نادر موقع ہے۔ لیاقت بلوچ نے یومِ استحصال کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا 05 اگست 2019ء کو فاشسٹ نریندر مودی نے بھارتی آئین میں آرٹیکل 370 اور 35-اے ختم کرکے کشمیریوں سے رہے سہے حقوق بھی چھین لیے۔ منصوبہ کے تحت کشمیر کو تین ٹکڑوں لداخ، جموں، کشمیر میں تقسیم کیا اور بھارتی یونین کا حصہ بنایا۔ گزشتہ 5 سالوں میں مقبوضہ کشمیر مکمل فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوج خواتین کی عصمت دری کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ 05 اگست کا اقدام بھارت کا یکطرفہ اقدام اور عالمی اداروں کے فیصلوں اور قراردادوں کے خلاف ہے۔ جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام نے مودی اور دِلی کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ بھارتی عوام نے بھی انتخابات کے موقع پر مودی سرکار کو عملاً مسترد کردیا۔ عالمی ادارے، عالمی طاقتیں بھارت کے غیرقانونی، غیرانسانی اقدامات واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہمارا نعرہ ہے کہ "کشیریو! تم ہمارے ہو، پاکستان تمہارا ہے"۔ حکومتِ پاکستان مسئلہ کشمیر پر زبانی کلامی ترانوں، تقاریر اور قراردادوں پر ہی اکتفاء نہ کرے، کشمیر پر سودے بازی کے داغ کو صاف کرنے کے لیے آزادی کشمیر کا روڈ میپ، ٹائم فریم ترتیب دیا جائے، کشمیریوں کی پشت بانی کے لیے پوری قوم کو یکسو اور متحد کیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھرنا کے مطالبات 25 کروڑ عوام کے دُکھ درد کے ترجمان ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ضِد، ہٹ دھرمی چھوڑیں، مطالبات تسلیم کرکے عوام کو ریلیف دیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کردیا کہ دھرنا اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کرے گا، اِس کی ذمہ دار حکومت کی ضِد ہے۔مزید مقامی خبریں
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
-
ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان' مہم: بلوچستان سے اتحاد، شمولیت اور قومی یکجہتی کا پیغام
-
پولیس افسران کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.