
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علما کرام اور دیگر مذاہب کے رہنماوں سے مشاورت کا آغاز کیا گیا ہے ،وزیر دداخلہ
سب سے پہلے ہم سب پاکستانی ہیں اور سب سے پہلے پاکستان ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی علماء سے گفتگو
جمعہ 6 ستمبر 2024 16:46

(جاری ہے)
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو بحیثیت قوم اکٹھا ہونا ہو گا ، اسلام اور دین کو استعمال لوگوں کو ورغلا کر دہشت گردی میں ملوث عناصر کاراستہ روکنا ہو گا ،ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا شخص یا تنظیم دہشت گرد ہے،ہمارا دین بھی اور آئین بھی واضح طورپر کہتا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانیوالا دہشتگرد ہے۔
کسی کو کسی بھی طور قتل کرنے کی اسلام اور ہمارے ملک کے قانون میں قطعا اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی خاطر دہشتگردی کی لعنت کے خلاف متحد ہونا ہے۔ ہم یکجہتی اور اتحاد کا پیغام دیں گے تو اس کا اثر بہت زیادہ ہو گا اور مضبوط پیغام جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ 6 ستمبر کے حوالے سے ہم آج بھی ان لوگوں کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیں، آج بھی کہتے ہیں کہ ریاست کو مانیں۔ آئین کو مانیں اور قانون کو مانیں، آج بھی ان کے پاس موقع ہے،ہم ہر صوبے میں جائیں گے۔وزرائے اعلی اور علما۔ سے ملیں گے۔ یہی پیغام صوبائی دارالحکومتوں سے بھی دیں گے،صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں بھی یہی پیغام پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم بھی اس مقصد کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،ہمیں اسلام کے نام کا غلط استعمال بند کرانا ہے،دین کے اصل رہنما علما کرام اور مشائخ عظام ہیں نہ کہ وہ لوگ جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھا کر پھر رہے ہیں، آج ہم قوم کو یہ پیغام دیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں،وزارت داخلہ اور وزارت مذہبی امور اس سلسلے میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے، دہشت گردی سے متعلق آپ کی تجاویز پر عمل بھی کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر مولاناعبدالخبیر آزاد کا شکریہ جنہوں نے آپ سب کو یہاں اکٹھا کیا،دہشت گردی کے خلاف متفقہ پیغام انتہائی ضروری ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہم نے مل کر نئی نسل کو بارود اور آگ کے کھیل سے بچانا ہے۔ نئی نسل کو محفوظ مستقبل دینے کے لیے حکومت۔ اداروں اور علما کرام نے مل کر کام کرنا ہے۔پاکستان کے لئے سب کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ ہر پاکستانی کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔علما کرام اور مشائخ عظام لوگوں کی اصلاح کریں اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف آواز بلند کریں۔مولانا عبدالخیبر آزاد نے بھی علما کرام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماوں سے خطاب کیا۔ملاقات کے بعد متفقہ اعلامیہ کی منظوری دی گئی۔علما کرام و مشائخ عظام نے ملک میں انتہائ پسندوں اوردہشت گردوں کے بیانیہ کو یکسر مسترد کر دیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسلام دین امن ہے جو احترام انسانیت اور تشدد سے پاک معاشرہ کا درس دیتا ہے۔موجودہ ملکی حالات میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔کسی کو بے جا قتل کرنے کی اسلام قطعاًً اسکی اجازت نہیں دیتا۔وطن عزیز پاکستان کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پوری قوم اپنی بہادر اور نڈر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام اقلیتوں،خواتین اور بچوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس کو منبر ومحراب کے ذریعے ہرگھر کی آواز بنا دیں گے۔یہ وقت ملک کے اندر انتشار کا نہیں بلکہ اتحاد و اتفاق اور قوم اور اٴْمت کو جوڑنے کا ہے۔ ملاقات میں مولانا ضیاء الرحمن امام فیصل مسجد،مولانا محمدطیب قریشی چیف خطیب خیبرپختونخوا،علامہ مختیار احمد ندیم چیف خطیب پنجاب،علامہ شبیر حسن سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان،علامہ عارف حسین واحدی،مفتی گلزار احمد نعیمی،مولانا تنویر احمد علوی،مولانا سردار محمد لغاری،مفتی فرحان نعیم،مولانا عبدالظاہرفاروقی،مولانا عبدالعزیز،مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی،علامہ سجاد حسین نقوی،علامہ مصطفی حیدر نقوی،مولانا حسین علی،مفتی یوسف کشمیری،مولانا مقصود احمد توحیدی،مولانا عابد اسرار،قاری بلال گولڑوی،سردار رنجیت سنگھ گیانی،مولانا اکرام الٰہی ظہیر،مولانا عبدالسلام جلالی،مفتی ابو بکر صدیق،علامہ سعید احمد اعوان، مولانا ملک امجد اعوان،ڈاکٹر ارشاد احمد خان،صاحبزادہ عتیق اللہ مظہر، بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد،پیر ممتاز احمد ضیاء نظامی،مولانا محمد اقبال نعیمی،علامہ محمد رشید ترابی،فہد جمیل،پروفیسر ظفراللہ جان و دیگر راہنماء شریک تھے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی پولیس اسلام آباد ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.