چوری کرنی ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل جائیں، سارے کیسزختم ہوجائیں گے، عمران خان
چھوٹی سی اشرافیہ نے اربوں کے کیس معاف کروا لیے ہیں، نیب ترامیم آئین کے بھی خلاف ہیں، بانی پی ٹی آئی
ہفتہ 7 ستمبر 2024 17:38
(جاری ہے)
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چوریاں معاف کروائی جا رہی ہیں اور قوم کو کہا جاتا ہے کہ قربانیاں دو، اشرافیہ نے اس ملک میں اربوں کے کیس معاف کروائے، اڈیالہ جیل میں سیکڑوں قیدی 50 ہزار سے ایک لاکھ کے مچلکے اور جرمانے جمع نہ کروائے جانے کے باعث قید ہیں، نیب ترامیم کے ذریعے چوروں کو بڑی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون سے بالاتر لوگ ہمیشہ بچ جاتے ہیں، پہلے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور اس کے بعد جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ان کو ان آر او دیا، میرے دور میں نیب جنرل (ر) باجوہ کے انڈر تھا۔انہوںنے کہاکہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بتایا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف فیملی کے اربوں کے ریفرنسز ہیں مگر جنرل (ر) باجوہ کارروائی نہیں کرنے دے رہے۔عمران خان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے تحت نیب کو خود مختار ادارہ بنایا جائے، نیب کے تفتیشی افسر کو دھمکی نہیں دی، میں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب اور نیب کی تفتیشی افسر پر کیس کروں گا تاکہ یہ آئندہ لوگوں کو انتقام کا نشانہ نہ بنائیں، نیب کے خلاف عدالت جانا چاہتا ہوں تاکہ نیب کے لوگوں کو بھی خوف ہو۔سابق وزیر اعظم نے کہا نواز شریف کے ساتھ لندن ایگریمنٹ کے بعد پی ٹی آئی پر ظلم کیا گیا، کوئی بتائے میری بیوی کا کیا قصور ہے کہ 7 ماہ سے جیل میں ہی بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا اس ملک میں جینا، مرنا ہے، باہر نہیں جاؤں گا، اشرافیہ میں سے کس کی پراپرٹی باہر نہیں، انہوں نے باہر بھاگ جانا ہے، منی لانڈرنگ کو کھلی چھوٹ دے دی گئی، اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے دعویٰ کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے پانچ ملین ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 4 میفئر فلیٹس کی مالکن ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے 5 اور صدر آصف علی زرداری کے 8 ریفرنس ختم ہوئے، فریال تالپور کی دبئی لیکس میں پانچ جائیدادیں سامنے آئیں، نیب ترامیم کے ذریعے وائٹ کالر کرائم کو این ار او دے دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ نیب کو خود مختار ادارہ بنانا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ نیب کا بھی احتساب ہو، اسکاٹ لینڈ یارڈ میں وائٹ کلر کرائم کے لیے فراڈ اسکواڈ موجود ہے۔عمران خان نے کہا کہ چوری کرنی ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل جائیں اور جو مرضی کریں، ان کے ساتھ مل جائیں تو سارے کیسز ختم، یہ انصاف نہیں ہے، اس ملک کو ڈنڈے کی نہیں، انصاف کی ضرورت ہے، ہم بھیڑ بکریاں نہیں، انسان ہیں، انصاف ہوتا ہے تو امن آتا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں بیٹھتے، انہوں نے الیکشن میں ڈاکا مارا، ہم ان کے ساتھ کیسے بیٹھ جائیں۔سابق وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ 22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کے لیے منتیں کی گئی تھیں، 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی مگر اب اس میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کہتا ہوں کہ 8 ستمبر کو عوام نکلیں، یہ حقیقی ا?زادی کی جنگ ہے، آزادی انصاف سے آتی ہے اس کے لیے قوم باہر آئے۔مزید اہم خبریں
-
نیتن یاہو بہت مضبوط ہے وہ بائیڈن کی بات نہیں سنتے ہیں.ڈونلڈ ٹرمپ
-
پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا
-
اماراتی گروپ کا کراچی اور لاہور ائرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں اظہارِ دلچسپی
-
چین کے وزیراعظم لی چیانگ پاکستان کے چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
-
حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ان کے قائد سے ملاقات کروائی: خواجہ سعد رفیق
-
عمران خان کی صحت اور خیریت کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں، حماد اظہر
-
آئی ایم ایف کا زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں ٹیکس چھوٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ
-
ایس سی او اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے،ایس سی او پلیٹ فارم سے پاکستان کو تجارت اور سرمایہ کاری میں نئے مواقع حاصل ہو سکتے ہیں
-
کسی نےاحتجاج کرنا ہے تو اپنے گھروں میں بیٹھ کر کریں، وزیراطلاعات
-
لاہور، پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ،کالج سیل ، رجسٹریشن منسوخ
-
ایس سی اوکے موقع پر چینی وزیر اعظم کادورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہم علامت ہے، پلاننگ کمیشن
-
شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے پاکستان کی معیشت کو عالمی معیشت کے ساتھ مربوط کرنے کے مواقع دستیاب ہوں گے ، اقتصادی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.