اسرائیلی قابض افواج نہتے فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنارہی ہے‘ غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے. پاکستان
جنوبی ایشیا کا مستقبل امن میں ہی پنہاں ہے پاکستان شنگھائی تعاون تنظیمکو اہم سمجھتا ہے، یہ تنظیم ترقی اور سلامتی کے تناظر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے.ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ
میاں محمد ندیم جمعرات 12 ستمبر 2024 12:39
(جاری ہے)
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان 7 ستمبر کو شام میں اسرائیل کی جانب سے حملوں کی مذمت کرتا ہے، پاکستان حملوں کو شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھتا ہے، حملوں میں متعدد شہری جاں بحق ہوئے، ہم شامی عوام کے ساتھ ان حملوں پر ہمدردی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے تجارت کا 33 واں اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوا 2 روزہ اجلاس ایس سی او کے باقاعدہ میکنزم کا حصہ ہے، ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس میں وزراتی سطح کے حکام بشمول نائب وزرا شرکت کر رہے ہیں جنوبی ایشیا کا مستقبل امن میں ہی پنہاں ہے پاکستان ایس سی او کو اہم تنظیم سمجھتا ہے، یہ تنظیم ترقی اور سلامتی کے تناظر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے. ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے آج وہ اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے انہوں نے پاکستان کے میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے اعلی معیارات کا اعتراف کیا ہے. ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت میں کشمیریوں پرمظالم کاسلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خامو ش نہیں رہنا چاہیے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں گرفتار تمام سیاسی راہنماﺅں کو رہا کرے اور عالمی برادری کشمیر تنازع اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں کردار ادا کرے. آسٹریلیوی نژاد پاکستانی شہری حسن عسکری کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 2 ممالک کے درمیان سفارتی کمیونیکیشن پر بات چیت نہیں ہوتی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اس معاملے پر مشاورت جاری ہے، حسن عسکری کا ای سی ایل سے نام ہٹانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کا اختیار ہے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے امریکی معاون وزیر ڈونلڈ لو کے دورہ انڈیا اور بنگلہ دیش پر رد عمل دیتے ہوئے ممتا زہرہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، ڈونلڈ لو کے دورے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، کسی ملک کا دورہ دو ممالک کے ترجیحات کے بنیاد پر ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم امریکی انتظامیہ کی جانب سے امریکا کے دورے کے خواہشمندوں کو ویزے جاری کرنے کے حق کا احترام کرتے ہیںہم امریکی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہیںامریکی سفارت خانے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نجی صحافیوں کو امریکی ویزے کے لیے اضافی دستاویز کی ضرورت نہیں ہو گی. ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ پاکستان نے مسلسل اسلاموفوبیا اور زینوفوبیا کے معاملات کو عالمی فورمز پر اجاگر کیا آئندہ بھی ان معاملات کو ایسے فورم پر اٹھاتے رہیں گے پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور فیوچر سمٹ میں نمائندگی یقینی بنائے گا اور مناسب وقت پر اس نمائندگی کا اعلان کریں گے.
مزید اہم خبریں
-
اکتوبر 7 برسی: بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر احتساب کا مطالبہ
-
اکتوبر 7 برسی: اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن پر زور
-
2023 گزشتہ تین دہائیوں میں خشک ترین سال تھا، ڈبلیو ایم او
-
گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری اسکول عمربلاک علامہ اقبال ٹاون لاہور میں کریکٹربلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین واک کا انعقاد
-
گنڈاپور ساری گیم خود کھیل رہا، اس کی اسٹیبلشمنٹ یا حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی
-
امید کی کرن: غزہ جنگ میں والدین کھونے والے بچوں کا یتیم خانہ
-
آئینی ترامیم کو روکنے کیلئے ہم ہر قیمت پر احتجاج کریں گے
-
حکومت نے علی امین گنڈاپور کو روکنے کیلئے بلندوبانگ دعوے کئے لیکن روک نہیں سکے
-
ہم عمران خان کے ساتھ بھٹو کی تاریخ دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے
-
ہم ایک کانفرنس، قراردار پاس کرکے یا اعلامیہ جاری کرکے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حق ادا نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمن
-
مزید بارشوں کی پیشن گوئی
-
بلاول بھٹو زرداری کا جمہوریت کیلئے کردار بہت اہم ہی: نثار کھوڑو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.