
پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے، 7 اکتوبر کو ہمارے ساتھ نکلے گی
ملک کے مختلف حصوں میں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، حکومت اعلیٰ ظرفی دکھائے اور 7 اکتوبر کیلئے کوئی اعلان کرے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
ثنااللہ ناگرہ
منگل 1 اکتوبر 2024
22:25

(جاری ہے)
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم عوام میں ایک ہی مئوقف لے کر چلیں گے، جماعت اسلامی وفد کے ساتھ مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی، کوئی بھی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہئے۔
حکومت جس طریقے سے آئینی ترمیم کرنے جارہی ہے، ہمارا اصولی موقف ایک جیسا ہے کہ کوئی بھی آئینی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہیے، کوئی بھی آئینی ترمیم ایسے نہیں ہونی چاہیے جس میں آزاد عدلیہ پہ کوئی قدغن لگ جائے۔ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے غزہ کیلئے بہت کوششیں کررہی ہے، یہ پوری دنیا کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے، ہم کوشش کریں گے کہ ہماری ملاقاتیں جاری رہیں۔ دوسری جانب سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے عوام کا خون چوسا ، یہ پرانے سیاستدانوں اور بچوں کے ہیں،ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں؟ کیا کبھی کسی نے نظام بہترکرنے کی بات کی؟ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام چلے گا یا نہیں چلے گا یہ سب بات کرتے ہیں لیکن کبھی کسی نے بہتری کی بات کی؟اس نظام کی اگر بات کروں تو میری ایک کروڑ سے 10کروڑ تک بولی لگا دیں، سیاست اور سیاستدان اس ڈگر پر آچکے ہیں جب آپ اپنی چیزیں بیچنے کیلئے تیار ہوں، پھر ملک ، سلامتی اور جمہوریت کی بکواس کرہی نہیں سکتے۔نظام کا ایک حصہ ہم فوج پر ڈال دیتے ہیں، کیا کبھی کسی اینکر نے یہ کہا کہ فوج نے ہمیں آئی پی پیز کو نیچے کرکے سستی بجلی کرا دی، جو کسی اور نے نہیں کی، اب اس کو ایس آئی ایف سی کا بینر دے کر سب کو بٹھا لیں۔فوج نے ڈالر کو ریورس کرایا اور باندھ کے رکھا۔آئی پی پیز نے عوام کا خون چوسا ، یہ پرانے سیاستدانوں اور بچوں کے ہیں، ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں؟ فوج نے ملک کو بچاکے رکھا اور بحرانوں سے نکال بھی رہی ہے۔آج ملک میں جو سرمایہ کاری آرہی ہے ، ملک ٹریک پر آگیا ہے تو اس کا کریڈٹ فوج کا ہے۔میں کریڈٹ اس جمہوری نظام کو نہیں دے سکتاجنہوں نے آئی پی پیز لگا کر ملک کا خون چوسا ہے۔ جو آج بھی اقتدار میں ہیں تھے اور رہیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.