پی ٹی آئی احتجاج، پولیس کا ایک مرتبہ پھر صحافیوں پر تشدد
اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے احتجاج کی کوریج میں مصرف صحافیوں پر تشدد، موبائل فون بھی چھین لیے
محمد علی
ہفتہ 5 اکتوبر 2024
00:19
(جاری ہے)
ڈی چوک پر احتجاج میں شرکت کیلیے آنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد سے صرف 65 کلومیٹر دور پتھر گڑھ کٹی پہاڑی پر موجود ہے، پولیس نے ڈی چوک، چونگی نمبر 26 سمیت دیگر مقامات سے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے بدترین شیلنگ کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔
پی ٹی آئی کا پشاور سے آنے والا والا قافلہ موٹرے ایم ون پر کٹی پہاڑی کے قریب پہنچ گیا جہاں اٹک پولیس کی جانب سے پل کے اوپر اور پہاڑی کی بلندی سے بدترین شیلنگ کی گئی۔ مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ شدید جھڑپوں کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ جبکہ 26 نمبر چونگی، فیض آباد، مری روڈ، جناح ایونیو، کشمیر ہائی موٹر وے لنک روڈ ، بلیو ایریا اور ڈی چوک کے علاقوں میں بھی پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس تمام صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کے قافلے پر ہیلی کاپٹر سے شیلنگ کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلٰی کی جان کو خطرہ ہے اس کے باوجود انہوں نے سینا چوڑا کر کے سامنے آ کر کہا ہے کہ جس نے مارنا ہے سامنے سے گولی مارو، چھپ کر وار نہ کرو۔ شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا ہے کہ کارکنان ڈی چوک پہنچ رہے ہیں، علی امین گنڈاپور کی آمد تک کارکنان ڈی چک پر ان کا انتظار کریں گے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ڈی چوک میں احتجاجی اعلان پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ڈی چوک میں ہر صورت احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔ میڈیا کے مطابق ڈی چوک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر احتجاج کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا، بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو ویمن تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز بھی طلب کرلی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.