شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات، نماز جنازہ کے دن 2 کروڑ سے زائد افراد کی تہران آمد متوقع
تہران، قم اور مشہد کے شہروں میں بھی نمازجنازہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، کروڑوں سوگواروں کی تہران آمد کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جا رہے ہیں، میڈیا رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 3 جولائی 2026
18:53
(جاری ہے)
تہران کی اپنی موجودہ آبادی پہلے ہی تقریباً ایک کروڑ ہے، تاہم ملک بھر سے کروڑوں سوگواروں کی تہران آمد کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عصم منیر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے تہران پہنچ گئے ، ۔
تہران آمد پر ایرانی حکام نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جمعہ کو تہران پہنچے، جہاں ایرانی حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔ وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفینی تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کی نمائندگی کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف بھی اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ ایران پہنچے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے انتظامات کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت گرینڈ مصلیٰ پہنچا دی گئی ہے،اس موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کا جسد خاکی تہران سے قم پھرنجف اورکربلا لے جایا جائے گا۔ پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا ،جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد میں 4 خواتین کی جانب سے جعلی مجسٹریٹ بن کر جرمانے وصول کرنے کا انکشاف
-
مبینہ منشیات ڈیلرانمول عرف پنکی کے سابق شوہر ریٹائرڈ پولیس افسر رانا اکرم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
-
ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2027 کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کی جمشید کازی کنٹری نمائندہ یو این ویمن پاکستان سے ملاقات
-
سانحہ کاہنہ ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف غم زدہ ماؤں کا غم بانٹنے کاہنہ پہنچ گئیں
-
جیلوں کو جدید طرز کی اپ گریڈیشن کی بات سنی اور ابتداء بھی ماشاءاللہ اپنے رشتے داروں سے ہی ہو رہی ہے
-
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات، نماز جنازہ کے دن 2 کروڑ سے زائد افراد کی تہران آمد متوقع
-
پختونوں کا مسئلہ مذہب نہیں پختونوں کا مسئلہ جاھلانہ قبائلی نظام ہے
-
بیجنگ نے اپنے نئے نسلی قانون پر امریکی، یورپی تنقید رد کر دی
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
وزیرتعلیم کا تمام غیر رجسٹرڈ اکیڈمیاں بند کرنے کا اعلان
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.