شادیانے بجا رہے ہیں کہ سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کر گئی، کیا مہنگائی کم ہوئی؟
کیا ڈالر کی قیمت کم ہوئی؟ بجلی سستی ہوئی؟ گیس سستی ہوئی؟ پٹرول کی قیمت کم ہوئی؟ سونے کی قیمت کم ہوئی؟ امیر جماعت اسلامی کا سوال
محمد علی جمعہ 29 نومبر 2024 20:05
(جاری ہے)
ستر ستر ہزار تک جعلی ووٹ ڈلوا کر اسمبلیوں میں پہنچنے والے اور وزیراعظم بننے والے جان لیں کہ وہ مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلاخوف حق بات کرتی رہے گی،عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کارکنوں پر گولیاں چلانے کے عمل میں ملوث وزیرداخلہ محسن نقوی فوری استعفیٰ دیں۔ 26 نومبر کی رات ہونے والے واقعہ کی تحقیقات کے لیے بااختیار اور بااعتماد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ حکومت ایک طرف عوام پر گولیاں چلا رہی ہے دوسری جانب میڈیا پر پابندی عائد ہے۔ صحافی مطیع اللہ جان اور شاکرمحمود اعوان پر جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فوری رہا کیا جائے۔ آزادی اظہار پر جو پابندی آج ہے مارشل لازکے ادوار میں بھی نہیں تھی، ڈی چوک پر حکومت نے سفاکیت کا مظاہرہ کیا، گولیاں چلا کر قوم کو پیغام دیا گیا کہ کوئی فارم47 کی جعلی حکومت کے خلاف احتجاج کی جرات نہ کرے، یہ قابل قبول نہیں، ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قوم کو سیاسی اعتبار سے بانجھ کیا جائے گا تو ٹھیک نہیں ہوگا، عوام اس ملک کے وارث ہیں اور آئین انہیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، پی ٹی آئی سے سیاسی اختلاف کیا جاسکتا ہے تاہم کسی بھی پارٹی کے کارکن قوم کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں، بلوچستان اسمبلی کی پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ ڈی چوک سانحہ سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کے لئے بھی سبق ہے، کارکنوں کو نہتے چھوڑ کر لیڈران کا غائب ہوجانا ایک سوالیہ نشان ہے، سیاسی پارٹیوں کو فیملی انٹرپرائز یا ارب پتیوں اور وڈیروں کی ملکیت نہیں جمہوری ہونا چاہیے۔ سٹاک مارکیٹ میں بہتری کے دعوے کرنے والے بتائیں عوام کو کیا ریلیف ملا ہے؟ 29 نومبر کو پوری دنیا میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے، عالمی طاقتیں جنگ بندی کرائیں، اسلامی ممالک اہل غزہ کی مدد کے لیے عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ فوج ایک طرف قربانیاں دے رہی ہے دوسری جانب چند لوگوں کی وجہ سے عوام اور فوج میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں، ملک میں کچھ بھی ہوجائے تو انگلی اسٹیبلشمنٹ کی طرف اٹھائی جاتی ہے، اداروں کو سوچنا پڑے گا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ فارم سنتالیس کی جعلی اسمبلیوں سے قراردادیں پاس ہورہی ہیں، جعلی وزیراعظم اور حکومت ملک کے اہم فیصلے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر گولیاں برسانے کے بعد معلومات تک رسائی پربابندی لگا دی گئی، وزیرداخلہ بڑی ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ کوئی مرا ہے تو سامنے لایا جائے، اس طرح کا طرزِ عمل انتہائی شرمناک ہے، واقعہ کے نتیجہ میں پوری قوم غمگین اور غصہ میں ہے، ہمارے پاس پانچ افراد کے اعدادوشمار ہیں جو فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہوئے۔ پی ٹی آئی نے لشکر کشی کی تھی تو بتایا جائے کہ انہوں نے پشاور سے اسلام آباد تک کہاں گولیاں چلائیں؟حکومت کی توجہ صرف اس بات پر مرکوز ہے کہ کوئی اس کے خلاف احتجاج نہ کرے، پورا ملک سیل کردیا جاتا ہے۔ حکومت کو فکر نہیں کہ بلوچستان لہولہان ہے، کے پی میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کو شہید کیا جارہا ہے، کُرم میں سیز فائرکے باوجود بارہ لوگ مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھے، عوام کو ریلیف دے اور چوبیس سے چھبیس نومبر تک ہونے والے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں عوام کی سوچ پر پہرے نہیں بٹھائے جاسکتے، آزادی اظہاررائے اور میڈیا پر پابندی لگا کر حقائق کو چھپایا نہیں جاسکتا، اس سے مزید افواہیں پھیلتی ہیں اور لوگ اپنی رائے قائم کرلیتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
فیفا ورلڈ کپ دو ہزار چونتیس کی میزبانی باعث فخر، سعوی عرب
-
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، کم ازکم پینتیس افراد ہلاک
-
سمجھ نہیں آرہی مدراس کا معاملہ گھمبیر بنانے والوں کو کیا فائدہ ہے؟ مولانا فضل الرحمان
-
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا
-
وزیرداخلہ سے پرویزخٹک کی ملاقات، مجموعی ملکی صورتحال،سیاسی اموراورخیبرپختونخوا میں قیام امن سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال
-
ملکی ترقی کے لئے علامہ اقبال کے ترقی کے وڑن کو سمجھنا ضروری ہے ، احسن اقبال
-
اسلامی مالیات اوراسلامی کیپٹل مارکیٹس کے مکمل استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے ،وزیرخزانہ
-
پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف 2030میں وضع کردہ صحت سے متعلق اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہے، وزیراعظم
-
صدر زرداری سے چینی وفد کی ملاقات ، زراعت، لائیو سٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
-
تاریخ میں پہلی بار 300 کروڑ کے چالان
-
فوج کی تحویل میں موجود ملزمان کو ملنے والی سہولیات کی تفصیل سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.