
آئی ایم ایف نے معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے
پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فی صد کمی سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، روپیہ مستحکم اور گروتھ بڑھ رہی ہے۔ سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے، صدر پی ایم ایل این محمد نواز شریف
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 12 فروری 2025
18:57

(جاری ہے)
سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں۔
ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دیں، آگے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے۔ پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہیں، اللہ نظر بد سے بچائے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے پھر ثابت کیا کہ ہم ہی ملک کی خدمت کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دیتے ہیں۔ ارکان اسمبلی نے قائد محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ہمارے قائد ہیں جنہوں نے زخم کھائے لیکن ہمیشہ سیاست پر ریاست کے مفادات کو ترجیح دی۔ نواز شریف پاکستان کی ترقی کی علامت اور ضمانت ہے۔ ملک کی خوشحالی اور عوام کی بحالی کی بات آتی ہے تو صرف نواز شریف کا نام آتا ہے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز شریف جیسی مدبر اور محنتی وزیر اعلیٰ کا ملنا، پنجاب اور ہماری خوش قسمتی ہے۔ پہلی دفعہ سوئے ہوئے محکموں کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف نے بطور وزیر اعلی نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی کی روایت کو ایک نئی مثال بنا دیا ہے۔ قوم کی بیٹی مریم نواز شریف دن رات عوام اور پنجاب کی خدمت کر رہی ہے۔ پاکستان اور پنجاب ترقی کر رہے ہیں، عوام کو تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام پورے صوبے اور ہر ضلع میں صفائی کی مثال بن چکا ہے۔ پنجاب کے عوام خوش اور مطمئن ہیں، ترقیاتی کاموں کا معیار اور رفتار لائق تحسین ہے۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جن محکموں کو سال ہا سال کوئی پیسہ نہیں ملتا تھا، وہ بھی کام کر رہے ہیں۔ جنگلات، جنگلی حیات کا فروغ اور تحفظ، ماحولیاتی بہتری، شریمپ فارمنگ کا آغاز، لائیو سٹاک کی ترقی انقلابی اقدامات ہیں۔ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اورجدید زرعی مشینری، سکالرشپ پروگرام کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن بڑے اقدامات ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگی میں بہتری کا آنا ہی ہماری محنت کا صلہ ہے۔ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا برانڈ ہے، ہماری پہچان اور شناخت نواز شریف ہیں۔ ملاقات عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔ پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ سلطان باجوہ، رانا محمد ارشد، کاشف پڈھیار، آغا علی حیدر، محمد حسن ریاض، پیر اشرف رسول، رانا طاہر اقبال، چوہدری الیاس، نعیم صفدر انصاری، ملک احمد سعید، چوہدری احسن رضا خان، محمود انور، رانا سکندر حیات اور رانا اقبال خان اجلاس میں شریک ہوئے۔ جاوید علاؤالدین ساجد، سید محمد عاشق حسین شاہ، چوہدری افتخار حسین چاچڑ، نور الامین وٹو، علی عباس، یاور زمان، میاں محمد منیر، چوہدری غلام رضا ربیرہ، فاروق احمد خان مانیکا، چوہدری جاوید احمد، عمران اکرم، ڈاکٹر فرخ جاوید اور سردار منصب علی ڈوگر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیرکو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.