مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک محدود ہے‘ حسن مرتضی

اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا ،روک سکتے ہو تو روک لو

جمعرات 20 فروری 2025 21:15

لاہور( این این آئی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک محدود ہے ،لاہور کے سوا پنجاب کے باقی اضلاع کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہورہا ہے۔وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کے بیان پرردعمل میں انہوںنے کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دے کر باقی پنجاب کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے تاجروں کے کاروبار تباہ کردیئے ہیں ،کسان ، تاجر اور مزدور طبقہ ان کی پالیسیوں کی بدولت ابتری کا شکار ہے۔حسن مرتضی نے کہا گورنر پنجاب صوبے کا آئینی سربراہ ہے اور حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرنا ان کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں حکومت سندھ کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کہنے کہلانے سے وزیراعظم نہیں بنواتی بلکہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے اور پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔