
ہم وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے کسی بھی ٹی وی چینل پر لائیو مناظرہ کر نے کے لئے تیار ہیں ، انجینئر امیر مقام
جمعہ 21 فروری 2025 19:40
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ علی امین گنڈا پورکسی بھی ٹی وی چینل پر آئیں اور مجھ سے مناظرہ کرلیں، ہم تیار ہیں ، علی امین کو چیلنج ہے کہ وہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں آئیں اور اپنی کارکردگی پر اپوزیشن لیڈر سے لائیو مناظرہ کریں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا وقت اور تاریخ بتائیں تاکہ عوام کے سامنے سچ اور جھوٹ واضح ہوجائے، ہم بتائیں گے کہ مریم نوازشریف نے ایک سال میں پنجاب میں کیا کیا ، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اپنی 13سال کی کارکردگی بتائے ۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پوربتائے کہ ان کے لیڈر کے اعلان کردہ ساڑھے تین سو ڈیمز 11سال میں کیوں نہیں بن سکے؟ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بتائے کہ خیبر پختونخوا کے کرپشن میں ملوث وزرا ء کے خلاف اب تک کیا کارروائی ہوئی؟ کتنوں کو سزا ملی ؟۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست ، فوجی تنصیبات اور شہدا ء کی یادگاروں پر حملے کرانے والے ماسٹر مائنڈ کے نام پر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور کا نام نہیں رکھنے دیں گے ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے اور آئی ایم ایف کو معاشی مدد سے روکنے کے لئے خط لکھنے والے کے نام پر سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے ، کرکٹ میں جوا کھیلنے والے سالے کو جتوانے کے لئے ٹپس دینے والے کے نام پر کرکٹ سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے۔ امیر مقام نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت سے فارن فنڈنگ لینے اور پاکستان کے خلاف بیرونی ممالک سے قراردادیں منظور کرانے والے کے نام پر سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے، 190 ملین پائونڈ قوم کا چوری کرنے والے کے نام پر سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کو واپس لانے اور یہاں بسانے والے کے نام پر سٹیڈیم کا نام نہیں رکھنے دیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.