محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

کالعدم ،غیر رجسٹرڈ اداروں کوزکوة ، خیرات اور عطیات ہرگز نہ دیں

جمعہ 7 مارچ 2025 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی جبکہ عوام کو انتباہ کیا گیا ہے کہ کالعدم اور غیر رجسٹرڈ اداروں کوزکوة ، خیرات اور عطیات ہرگز نہ دیں ،انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کی کسی قسم کی معاونت فراہم کرناجرم ہے ،دہشتگردی،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی،سپاہ محمد پاکستان،جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی ،لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ اور ملت اسلامیہ پاکستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کالعدم تنظیموں میں خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن ،اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حامی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان رپبلکن آرمی شامل ہے۔

اسی طرح بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان،بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلم دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت ،مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانانِ اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہلِ سنت والجماعت، الحرمین فائونڈیشن ،رابطہ ٹرسٹ،انجمن امامیہ گلگت بلتستان،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی ،تحریک نفاذ امن،تحفظ حدود اللہ،بلوچستان واجہ لبریشن آرمی،بلوچ رپبلکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین ،داعش ،جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جئے سندھ متحد محاذ ،جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جنداللہ، جماعت الدعوة، الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعو ة الارشاد لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/ فیصل آباد، مساجد اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فانڈیشن لاہور بھی کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور، فلاح انسانیت فانڈیشن، الفضل فانڈیشن/ٹرسٹ لاہور، الایثار فائونڈیشن لاہور، پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فائونڈیشن، حزب الاحرار، جئے سندھ قومی محاذ، سندھو دیش ریولیوشنری آرمی، سندھو دیش لبریشن آرمی کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح کالعدم تنظیموں میں خاتم الانبیاء ، غازی فورس، غلامان صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزا ء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاختر ٹرسٹ اور الراشد ٹرسٹ شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ،پنجاب میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے۔عوام یقینی بنائیں ان کی امداد دہشتگردوں کی بجائے صحیح حقدار تک پہنچ رہی ہے،انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کو کسی قسم کی معاونت فراہم کرناجرم ہے، شہری اپنی زکوة ، خیرات اورعطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔