پاکستان، افواج پاکستان،اور قومی غیرت کا ترجمان سبز ہلالی پرچم اہل کشمیر کی ریڈ لائن ہیں،شوکت جاوید میر

جمعرات 13 مارچ 2025 21:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)آل پارٹیز الائنس نے بلوچستان کے شہر بولان میں جعفر ایکسپریس کو روک کر دہشتگردی بربریت سے نہتے پر امن انسانوں کی با حفاظت بازیابی پر کامیاب آپریشن پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور قومی سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ائین قانون سے بغاوت کرنے والوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کا پرزور مطالبہ کر دیا پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے والی ملک دشمن قوتوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کر کے نان سٹیٹ ایکٹرز کی پسپائی اور رسوائی میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیرو اور رول ماڈل ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف افواج پاکستان کے کامیاب آپریشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 33دہشتگردوں کو ہلاک کر کے دنیا بھر میں پاکستانی افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی استعداد کار کی ایک بار پھر دھاک بٹھا دی جو بھارتی افغانی منصوبہ سازوں اور انکے سہولت کاروں کیلئے رسوائی اور پسپائی کی منہ بولتی مثالیں ہیں انھوں نے کہا کہ مسلح جتھوں نے 21 نہتے پرامن پاکستانیوں کو اغوا کر کے قتل عام کر کے انسانی تاریخ کی بد ترین سفاکیت کا ارتکاب کیا اور11مارچ کو ایک بجے بولان کے قریب ریلوے ٹریک کو پہلے دھماکے سے اڑایا گیا۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے بعد میں جعفر ایکسپریس کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنایادہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولتکاروں سے رابطے میں تھے،سیکیورٹی فورسز نے بھرپور طریقے سے آپریشن شروع کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کرایا افواج پاکستان کے کمانڈو آفیسران اور جوانوں نے وہاں پر موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دفاع وطن اور تحفظ انسانیت کی نئی تاریخ اپنے خون اور قوت ایمانی سے رقم کر دی،سیکیورٹی فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو اپنی جانوں سے کھیلتے ہوئے منطقی انجام تک پہنچایا اس آپریشن میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے چار جوانوں کی شھادت قوم کا فخر ہے دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے بلدیاتی اداروں کے منتخب ممبران سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں طلباء نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیل سمیت سامراجی قوتوں کا ہدف عالم اسلام کا مظبوط قلعہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے لہذا قومی قیادت اور عوام کو پس پردہ بھیانک سازشیں ناکام بنانے کیلئے سیاسی فروعی اختلافات پس پشت ڈال کر متحد و منظم ہو کر انکا مقابلہ کرنے کا وقت آ چکا ہے شوکت جاوید میر نے وادء لیپہ سمیت لائن آف کنٹرول کے چودہ انتخابی حلقوں میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے صحت تعلیم روزگار بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی میں جو نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش اور باعث اطمینان ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان، افواج پاکستان،اور قومی غیرت کا ترجمان سبز ہلالی پرچم اہل کشمیر کی ریڈ لائن ہیں افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کسی بھی طرح قابل قبول نہیں نوجوان نسل کا ذہن منفی جھوٹے پراپیگنڈے سے پراگندہ کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہماری اولین قومی ترجیحات ہیں پاکستان محافظ اور بھارت اسرائیل دونوں قابضین اور انکے حکمران نریندر مودی اور نیتیں یاہو مستند عالمی دہشت گرد ہیں انھوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے افواج پاکستان قومی سلامتی کے اداروں کی شاندار کامیابیوں پر قومی پالیسیاں پاکستان کی ترقی قومی تشخص عوامی خوشحالی کی ضمانت بھی ہیں اور خوداری کی علامت بھی۔