افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، عمران خان
ہمیں کبھی اللہ سے ناامید نہیں ہونا چاہیے، پاکستانیوں کو ملک اور اس کی سالمیت کے دعا کرنی چاہیے، علیمہ خان کی گفتگو
منگل 18 مارچ 2025 23:29
(جاری ہے)
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021 تک کم ہو گئی تھی اور 2022 میں پھر بڑھنا شروع ہوئی جب کہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔
علیمہ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ مینوئیل کے مطابق بشری بی بی اور عمران خان کو آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات بنتی ہے لیکن صرف 30 منٹ کی ملاقات کرائی جاتی ہے تاہم ہم نے احتجاجا آج 45 منٹ تک ملاقات کی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی بچوں سے بھی فون پر بات نہیں کروائی گئی اور نہ ان کے ذاتی معالج سے ان کا طبی معائنہ کروایا گیا، حالانکہ عدالت سے اجازت لے رکھی ہے کہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی سے بانی کے دانتوں کا طبی معائنہ کروایا جائے۔علیمہ خان نے کہا کہ یہ ہر طریقے سے تنگ کر رہے ہیں، مشرف نے جب نواز شریف کو جیل میں ڈالا تو کلثوم نواز کو جیل میں نہیں ڈالا تھا لیکن بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اہلیہ کو جیل میں رکھا تاکہ ان پر دباؤ ڈالا جاسکے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے واضح کیا کہ ملک میں آزادی، اتحاد، قانون کی حکمرانی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہوں، اگر یہ ان چیزوں کے لیے مجھے اندر رکھیں گے تو میں تیار ہوں، اگر یہ سمجھتے ہیں ان کے ان حربوں سے میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے مطابق یہ جو مرضی کرلیں میں اپنے اصول سے نہیں ہٹوں گا، انہوں نے کیسسز التوا میں رکھے، ملاقاتوں پر پابندی لگا رہے ہیں، اس وقت پاکستان میں کوئی قانون کام نہیں کر رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس وقت کس کی مرضی چل رہی ہے یہ آپ کو اور ہمیں پتا ہے، سب کو پتا ہے پاکستان بدل چکا ہے، ہم مضبوط کھڑے ہیں اور ہمیں کبھی اللہ سے ناامید نہیں ہونا چاہیے، پاکستانیوں کو ملک اور اس کی سالمیت کے دعا کرنی چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو مسائل حل کرنے، ملازمتیں پیدا کرنے اور ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے والے گریجویٹس کی ضرورت ہے، چیئرمین سینیٹ
-
ْبھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے،روسی ماہر ڈاکٹر روکسولانا زیگون
-
شدید گرمی کے باعث ہیٹ سٹروک اور موسمی بیماریوں کے خطرہ میں اضافہ، ماہرین صحت کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
-
ایف آئی اے کی کارروائی، مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
-
لاہور میں 3سال قبل پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
-
شدید گرمی سے لیسکو کا نظام دبائو کا شکار، تکنیکی خرابیوں اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ
-
بجلی بلوں میں اضافی سرچارجز کا فوری خاتمہ کیا جائے‘جے یو آئی(س)
-
عالمی یومِ پارلیمان جمہوری اداروں کی مضبوطی، آئینی بالادستی اور عوامی نمائندگی کے عزم کی تجدید کا دن ہے ،سینیٹر شیری رحمان
-
پنجاب میں طلبہ کیلئے آسان اقساط پر ای بائیکس دوبارہ متعارف کرانے کا فیصلہ
-
اپوزیشن تنقید کرتی رہے میں کام کرتا رہوں گا: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
-
پنجاب، طلبہ کیلئے آسان اقساط پر ای بائیکس دوبارہ متعارف کرانے کا فیصلہ
-
میاں بیوی کے جھگڑے میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.