
اتحادِ اُمت اور عالمِ کفر کے مقابلہ میں جذبہ جہاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہی: لیاقت بلوچ
م*پاکستان کے عوام فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، نائب امیر جماعت اسلامی
بدھ 19 مارچ 2025 21:05
(جاری ہے)
اسرائیل امریکی سرپرستی کے باوجود پہلے بھی ذِلت اور شکست سے دوچار ہوا اور اب بھی انشائاللہ اُسے ناکامی ہی ہوگی۔ اسرائیلی جارحیت دُنیا کے جمہوریت اور انسان دوست حلقوں میں بیداری کی نئی لہر پیدا کرے گا۔
عالمِ اسلام کی قیادت بزدلی اور مجرمانہ غیرفعالیت ترک کرے اور فلسطینیوں کو ظلم سے محفوظ رکھنے، فلسطین کی آزادی کے لیے جرات مندانہ کردار ادا کرنے کا ناگزیر فرض ادا کرے۔ پاکستان کے عوام فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ، قومی سلامتی کی حفاظت کے لیے پارلیمنٹ میں حکومتی گھریلو اجلاس قوم سے مذاق ہے۔ حکومت اور سکیورٹی ادارے تنہا ہیں، عوام فاصلے پر کھڑے ہیں۔ قومی اتفاقِ رائے سے ازسرِنو قومی ایکشن پلان دہشت گردی کے سدِباب اور ملک دشمن بیرونی قوتوں کو طاقت ور جواب ہوگا۔ حکومت، اپوزیشن اور سکیورٹی اداروں کا قومی اعتماد کی بحالی کے لیے مشترکہ مؤقف تو ہوگیا ہے لیکن اب پارٹی، حکومتی اور ادارہ جاتی ضِد، اًنا اور ہٹ دھرمی کی بجائے قومی سلامتی اور قومی مفاد کو ترجیح دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ حکومت وفاق کیساتھ صوبوں کے پانی، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی حقوق، قدرتی وسائل پر صوبوں کے حقِ ملکیت کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے ذریعے ازالہ کرے۔ افراطِ زر مہنگائی کے خاتمہ اور بیروزگاری کے سونامی کو روکنے کے لیے قرضوں، کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال سے نجات حاصل کرکے خودانحصاری، خوداعتمادی کے لیے اپنی قوم اور وسائل پر اعتماد اور زراعت، صنعت، برآمدات کو معاشی بحالی کی طاقت بنانے کے لیے پیداواری لاگت کم کرنا ہوگی۔ سستی بجلی کے لیے قوم عید کے بعد بڑی تحریک کے لیے تیار ہے۔ سستی بجلی پر عوام کا احتجاج ہی حکومت کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دِلائے گا۔لیاقت بلوچ نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفاد پرست مافیاز نوجوانوں کو مایوس رکھنے کے لیے تعصبات، منشیات، ذہنی فکری زوال کا شیطانی کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نوجوانوں کی صلاحیتیں پاکستان کے لیے ایٹم بم سے زیادہ طاقت ور ہیں۔ نوجوان جماعتِ اسلامی کے 'بنو قابل' پروگرام کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کا ہُنر سیکھیں۔ سیاسی مافیاز اور غیرآئینی بالادست قوتیں نوجوانوں کو مایوس رکھنے کے لیے ملک دشمن رویوں سے کام لے رہی ہیں۔ نوجوان بیدار رہیں، نوجوان، طلبہ و طالبات قومی اور نظریاتی کردار کی طاقت سے اپنے اور ملک دشمن مافیاز کو شکست دیں۔ مایوس ہونا، ملک چھوڑنا، تعصبات و منشیات کا شکار ہونا دشمن کی جیت ہوگی۔ نوجوان ہی ملک و مِلت کا اصل سرمایہ ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.